تھائی وزیراعظم کا ہنگامی معاشی اقدامات متعارف کرانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بنکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ کے نئے وزیراعظم انوتن چارنویراکل نے اہم معاشی پالیسی کے تحت ہنگامی اقدامات اور مستحق افراد کے لیے اسکیم متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم نے پیر کے روز پارلیمان میں اپنی حکومت کا پالیسی ایجنڈا پیش کرتے ہوئے جنوب مشرقی ایشیا کی دوسری بڑی معیشت کو بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا۔ پالیسیوں میں زندگی کے اخراجات کم کرنے، گھریلو قرضوں سے نمٹنے اور ملکی سیاحت کو فروغ دینے جیسے اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں فوری درپیش چیلنجوں پر قابو پانا ہوگا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ترکیہ : استنبول میں 5 شدت کا زلزلہ‘ عمارتیں لرز گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
استنبول (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے شہر استنبول میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ،جس کے بعد شہریوں میں خوف پھیل گیا ۔ ترک ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق جمعرات کے روز استنبول میں 5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ ہوا جس کا مرکز استنبول کے جنوب مغرب میں بحیرہ مرمرا تھا۔ زلزلے سے شہر کی کئی عمارتیں لرز گئیں اور لوگ گھبرا کر سڑکوں پر نکل آئے۔ رپورٹ کے مطابق فوری طور پر زلزلے کی وجہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔