لاہور ہائی کورٹ کا غیر رجسٹرڈ سمز فوری بند کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250930-08-9
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے غیر رجسٹرڈ سم کی فروخت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر ایسی تمام سم بند کرنے اور جعلی موبائل اکاؤنٹس بنا کر سادہ لوح افراد سے رقوم بٹورنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔یہ احکامات جسٹس علی ضیا باجوہ نے غیر رجسٹرڈ سم فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران جاری کیے۔ عدالت میں پی ٹی اے کے وکیل نے آگاہ کیا کہ گرفتار ملزم سے 773 غیر رجسٹرڈ سم برآمد ہوئیں۔دوران سماعت جسٹس علی ضیا باجوہ نے ریمارکس دیے کہ غیر تصدیق شدہ سم کی فروخت نے ملک میں تباہی مچا دی ہے، یہ نہایت سنجیدہ معاملہ ہے۔ عدالت نے پی ٹی اے سے ملک بھر میں زیر استعمال غیر رجسٹرڈ سم کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں۔عدالت نے قرار دیا کہ جعلی موبائل اکاؤنٹس بنا کر کروڑوں روپے تاوان وصول کیا جاتا ہے۔ اس پر پی ٹی اے کے وکیل نے وضاحت دی کہ بینک اکاؤنٹ بنانا تو مشکل ہے، مگر موبائل اکاؤنٹ کے لیے شرائط سخت نہ ہونے کے باعث جعلسازی آسان ہو گئی ہے۔عدالت عالیہ نے 6 اکتوبر کو ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور پی ٹی اے کے سینئر افسر کو طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اس سنگین مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی اے
پڑھیں:
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے استعفی کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے استعفی سے متعلق سوشل میڈیا پر جھوٹی خبر وائرل ہوگئی جب کہ انہوں نے آج مقدمات کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اسردار اعجاز اسحاق خان آج بینچ میں موجود تھے اور انہوں نے جسٹس بابر ستار کے ہمراہ کیسز کی سماعت کی۔ اسپیشل ڈویژن بینچ نے ٹیکس کیسز کی سماعت کی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان سے متعلق دو روز قبل استعفے کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی تھیں۔