بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی خصوصی جیل میں منتقلی کی خبر افواہ نکلی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
ارشاد قریشی: اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو راولپنڈی کی مبینہ خصوصی جیل منتقل کیے جانے کی اطلاعات بے بنیاد قرار دی گئی ہیں.
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے راولپنڈی خصوصی جیل منتقل کرنے کی افواہ نکلی،جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبر بے بنیاد ہے۔
جیل خانہ جات پنجاب صوبے میں متعدد خصوصی جیلوں کی تعمیر کر رہا ہے، گزشتہ ماہ سب جیل پنڈی بھٹیاں کا افتتاح کیا گیا، راولپنڈی اور سمندری میں خصوصی جیلیں تیاری کے مراحل میں ہیں۔
کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی اپوزیشن کی تنقید، مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
لاہور اور سیالکوٹ میں بھی نئی جیلوں کی تعمیر کی جا رہی ہے، راولپنڈی کی خصوصی جیل ابھی آپریشنل نہیں ہوئی نہ ہی کوئی قیدی شفٹ کیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کو خصوصی جیل میں منتقل کرنے کے کوئی احکامات نہیں دیے گئے، عدالت اور حکومت کے احکامات کے بغیر کسی قیدی کو دوسری جیل میں منتقل نہیں کیا جاسکتا۔
پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر متعدد نئی جیلوں پر کام جاری ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی خصوصی جیل
پڑھیں:
بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن بشریٰ رند نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
بشریٰ رند : فائل فوٹوبلوچستان عوامی پارٹی کی رکن بشریٰ رند نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بشریٰ رند نے کہا کہ پارٹی نے اپنے بنیادی وژن اور منشور سے انحراف کیا ہے، موجودہ قیادت کے رویے نے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔
اس سے قبل سابق رکن اسمبلی روبینہ عرفان بھی بی اے پی کی رکنیت سے مستعفی ہوچکی ہیں۔