ویتنامی شہری نے دنیا کے لمبے ترین ناخنوں کا اعزاز حاصل کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
ایک ویتنامی شہری نے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں “ دنیا کے سب سے لمبے ناخن (مرد)‘ کا عالمی ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔
شہری کا نام لو کانگ ہوین ہے جو ویتنام کے صوبے نَم ڈِنھ سے تعلق رکھتا ہے۔ ناخنوں کی مجموعی لمبائی یعنی دونوں ہاتھوں کی 594.45 سینٹی میٹر (19 فٹ 6 انچ) ہے۔
بائیں ہاتھ کے ناخن تقریباً 388.85 سینٹی میٹر ہیں جبکہ دائیں ہاتھ کے ناخن تقریباً 205.
سب سے لمبا ناخن بائیں انگوٹھے کا ہے، تقریباً 127.5 سینٹی میٹر۔ لو 34 سال سے ناخن بڑھا رہے ہیں اور ان ناخنوں کو نہ کاٹنا انہیں پسند ہے۔
تاہم لو نے بتایا کہ روزمرہ کے کام جیسے کپڑے بدلنا، حرکت کرنا، لباس پہننا، یہ سب کرنے میں ناخنوں کی لمبائی کے سبب مشکلات ہوتی ہیں۔ ان کے ناخن کبھی کبھار ٹوٹ بھی جاتے ہیں، کچھ ناخن کے ٹکڑے انہوں نے اپنے گھر میں محفوظ رکھے ہیں مگر وہ ریکارڈ میں شامل نہیں کیے گئے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سینٹی میٹر
پڑھیں:
شاہین آفریدی کی جانب سے سری لنکا اور زمبابوےکی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اسلام آباد میں سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا، جس میں دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے ساتھ قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے ارکان نے بھی بھرپور شرکت کی۔
یہ خصوصی تقریب اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل کی چھت پر منعقد ہوئی، جہاں غیر ملکی مہمان کھلاڑیوں نے دارالحکومت کی دلکش شام کے مناظر سے لطف اٹھایا۔ اس دوران مہمانوں اور میزبان کھلاڑیوں کو مختلف روایتی اور لذیذ پاکستانی کھانوں سے بھی تواضع کی گئی، جنہیں سب نے بے حد پسند کیا۔
زمبابوے اور سری لنکا کے کھلاڑیوں نے پاکستانی عوام کی گرمجوش مہمان نوازی اور بہترین میزبانی کی کھل کر تعریف کی، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے اس موقع پر تینوں ٹیموں کے درمیان کھیل کے ذریعے دوستی اور باہمی احترام کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔