پاک فوج کا فتح۔4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
سٹی 42: پاک فوج میں نئے شامل شدہ ملکی ساختہ زمین سے لانچ کیئے جانے والے فتح۔4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا
750 کلومیٹر رینج کا تجربہ آج پاکستان آرمی نے کیا،جدید ایویونکس اور نیوی گیشنل ایڈز سے لیس میزائل،دشمن کے میزائل ڈیفنس کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ٹیرین ہگنگ فیچر سے ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی ہے ۔
آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا حصہ فتح۔4 پاک فوج کے میزائل نظام کو مزید طاقت دے گا ،آرمی کے میزائل نظام کی رینج، مہارت اور بقا میں اضافہ ہوگا۔
’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘
لانچ کی تقریب میں چیف آف جنرل اسٹاف نے شرکت کی،پاکستانی مسلح افواج کے سینئر افسران بھی موجود تھے،سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی تقریب میں شرکت کی،صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے مبارکباد دی،سروسز چیفس نے بھی کامیاب ٹریننگ فائر پر مبارکباد دی،فائر میں شریک فوجی جوانوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، کامیاب ٹریننگ لانچ پر قومی قیادت نے اظہار اطمینان کیا
انڈیا کاٹرافی لینے سے انکار،پاکستان کے وقار پر حملہ، محسن نقوی صرف بہانہ!
سورس: آئی ایس پی آر
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ، مغربی مطالبات مسترد؛ ایران کا میزائل رینج بڑھانے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کمانڈر ایرانی پاسداران انقلاب نے ایران کے میزائلوں کی رینج ضرورت کے مطابق بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔
عالمی خبر ایجنسی کے مطابق کمانڈر ایرانی پاسداران انقلاب نے ایرانی میزائلوں کی رینج بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ جنرل محمد جعفر اسدی کا کہنا ہے کہ مغربی مطالبات مسترد کرتے ہیں، ایران اپنے دفاع کا فیصلہ خود کرے گا اور میزائل کی رینج ضرورت کے مطابق بڑھائی جائے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا اور یورپی ممالک ایران کی میزائل صلاحیتوں پر پابندی چاہتے ہیں جب کہ ایرانی حکام کے مطابق میزائل پروگرام پر دباؤ جوہری معاہدے میں رکاوٹ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی میزائلوں کی خود ساختہ رینج 2 ہزارکلومیٹر تک محدود ہے۔ ایرای حکام کے مطابق 2 ہزار کلومیٹر رینج اسرائیل تک پہنچنے کیلیے کافی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رواں برس جون میں ایران کے مغربی لانچرز اسرائیلی حملوں کی زد میں آئے تھے اور اب ایرانی حکام کے مطابق لانچنگ پوائنٹس مشرق کی طرف منتقل کر دیے گئے ہیں۔