ٹرمپ کا امن پلان مثبت پیشرفت ہے، اعزاز چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے ٹرمپ کے امن پلان کو مثبت پیش رفت قرار دے دیا۔
پروگرام کیپٹل ٹاک میں اعزاز چوہدری، سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر قمر چیمہ نےاظہار خیال کیا۔
اعزاز چوہدری نے کہا کہ نیتن یاہو کے مقاصد پورے ہوئے نہ گریٹر اسرائیل کا منصوبہ کامیاب ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اس پلان سے فلسطین میں خون خرابہ رکنے کی ایک بڑی اچھی خبر آئی ہے کیونکہ نہ تو نیتن یاہو رک رہے تھے اور نہ ہی امریکا خون خرابہ روکنا چاہتا تھا۔
اعزاز چوہدری نے مزید کہا کہ نیتن یاہو پورے غزہ پر قبضہ کرنا چاہتا تھا، ڈونلڈ ٹرمپ وہاں جزیرہ بنانا چاہ رہے تھے اب نہ تو انہوں نے قبضہ کرنا ہے نہ ہی فلسطینیوں کو ملک بدر کرنا ہے۔
سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امن پلان میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا اشارہ نہیں۔
دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر قمر چیمہ نے کہا کہ پاکستان اس پلان میں اہم رکن بنا ہے اور پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی کوشش کرنے والے نریندر مودی سے اسکے دوست نیتن یاہو نے مشاورت تک نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے حل میں عالم اسلام کی مشاورت چاہتا تھا جو کہ اس امن پلان میں موجود ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعزاز چوہدری نیتن یاہو نے کہا کہ امن پلان
پڑھیں:
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے آغاز پر مثبت رجحان
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 171 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 248 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 61 ہزار 687 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔