ٹرمپ کا غزہ پلان، جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی تائید کو مسترد کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امن معاہدے کے نام پر ایسی کوئی بھی دستاویز جو 66 ہزار فلسطینیوں کی لاشوں پر دی جا رہی ہے اس کی تحسین کرنا ظالموں کے ساتھ کھڑے ہونے کے برابر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کیلئے 20 نکاتی پلان پر وزیراعظم کی تائید کو جماعت اسلامی نے مسترد کر دیا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم پاکستان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم کے غزہ اور ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق بیان کو کسی صورت قبول نہیں کرتے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستانی قوم کی مرضی کے بغیر کوئی بھی شخصیت کیسے ڈونلڈ ٹرمپ کو رضا مندی دے سکتی ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جس کی سرزمین پر قبضہ ہو تو وہ اس کے خلاف مسلح جدوجہد کر سکتی ہے۔ دنیا کی کوئی بھی طاقت زور زبردستی سے ایک قوم کا یہ حق نہیں چھین سکتی۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امن معاہدے کے نام پر ایسی کوئی بھی دستاویز جو 66 ہزار فلسطینیوں کی لاشوں پر دی جا رہی ہے اس کی تحسین کرنا ظالموں کے ساتھ کھڑے ہونے کے برابر ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی نے نے کہا کہ کوئی بھی
پڑھیں:
سلامتی کونسل نے ٹرمپ کے غزہ پلان کی قراردار بھاری اکثریت سے منظور کر لی
نیویارک:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ غزہ منصوبے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔
قرارداد کے حق میں 14 ووٹ ڈالے گئے جبکہ کسی بھی ملک نے مخالفت نہیں کی۔
اجلاس سے خطاب میں امریکی مندوب نے پاکستان، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور انڈونیشیا کا ’غزہ کے لیے مشترکہ کوششوں پر تعاون‘ پر شکریہ ادا کیا۔
امریکی مندوب نے کہا کہ آج سلامتی کونسل نے ایک تاریخی، تعمیری اور فیصلہ کن قدم اٹھایا ہے۔ یہ قرارداد غزہ میں استحکام کے راستے کھولنے کی کوشش ہے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے غزہ پلان کی قرارداد میں فلسطین میں بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور عبوری حکومتی ڈھانچے کے قیام کے اہم نکات شامل ہیں۔
تاہم فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل ہی متوقع فیصلے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے غزہ کے معاملات پر بین الاقوامی سرپرستی مسلط کرنے کی کوشش قرار دے دیا تھا۔