Jasarat News:
2025-10-04@16:45:21 GMT

مریم نواز کادریائے سندھ سے متعلق بیان قابل مذمت ہے،علی حسن

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سنجھورو(نمائندہ جسارت)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع سانگھڑ کے صدر ایم پی اے علی حسن ہنگورجو.پی پی پی ضلع سانگھڑ کے جنرل سیکرٹری جہانگیر جونیجو۔اور پی پی پی ضلع سانگھڑ کے ترجمان عمران دھامرہ۔ نے اپنا مشترکہ بیان دیتے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے دریائے سندھ پر نہریں بنانے اور متنازع پانی کے معاملات پر جو الفاظ ادا کیے گئے وہ قابل مذمت ہیں، دریائے سندھ پر متنازع نہریں یا ڈیم کے متعلق وفاقی حکومت کے زیر صدارت آئینی فورم پر یہ طے ہوا تھا کہ جب تک مکمل طور پر صوبوں میں اتفاق رائے نہیں ہوتا ہے تب تک نہروں سمیت کوئی بھی متنازع منصوبہ شروع نہیں ہوگا، تو وزیراعلی پنجاب مریم نواز اس طرح کے بیانات دیکر ایک طرف ملکی آئین سے روگردانی کر رہی ہیں تو دوسری طرف صوبائی تعصب پھیلا کر صوبوں کے درمیان تضاد کو ہوا دے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو وزیراعظم کی بھتیجی اور پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ ہونے کے ناطے محتاط و ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے مگر اس کے باوجود وہ جاگ پنجابی جاگ والا طرز عمل اختیار کر کے ملکی وحدت جمہوری نظام اور وفاقی حکومت کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مریم نواز

پڑھیں:

عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گی اور ان کے حقوق کیلیے آواز بلند کرتی رہوں گی، مریم نواز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کے زخموں پر آفت کے وقت نمک چھڑکا گیا مگر میں صوبے کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گی اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہوں گی، جب میں اپنا پانی کہتی ہوں تو اس کا مطلب پنجاب کا پانی ہوتا ہے، یہ جاتی امرا کا پانی نہیں ہے۔

لاہور میں الیکٹرک بسوں کے فیز ٹو منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ بسیں عوام کے لیے تحفہ ہیں، ان کا کرایہ محض بیس روپے رکھا گیا ہے جبکہ انٹرنیٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خصوصی افراد اور بزرگ شہری الیکٹرک بسوں میں مفت سفر کرسکیں گے،  لاہور میں مزید الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی اور پنجاب کی ترقی ان کا مشن ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کلاؤڈ برسٹ سے کے پی میں پانچ سو افراد جاں بحق ہوئے تو انہوں نے تھائی لینڈ سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو فون کر کے پیشکش کی کہ پنجاب آپ کی مدد کرسکتا ہے لیکن جب پنجاب پر آفت آئی اور ہماری امدادی کارروائیاں جاری تھیں تو ہمارے زخموں پر نمک چھڑکا گیا اور پریس کانفرنسز میں ہمارا مذاق اڑایا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ سوال اٹھایا گیا کہ ہم عالمی اداروں سے مدد کیوں نہیں مانگتے؟ مگر حقیقت یہ ہے کہ جب عوام کی خدمت کا جذبہ ہو تو کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے عوام بھی ہمارے ہی عوام ہیں، لیکن لوگوں کو گمراہ کرکے پنجاب کے خلاف نکالا گیا جو عصبیت کے مترادف ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے کسان کا پانی اس کا حق ہے لیکن اسے سیاست کی نذر کردیا گیا،  پنجاب کے عوام کے خلاف بات کرنے والوں کو زوردار جواب دیا جائے گا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کسی کے سا منے امداد کیلیے ہا تھ نہیں پھیلائے گی ،عظمیٰ بخاری
  • عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گی اور ان کے حقوق کیلیے آواز بلند کرتی رہوں گی، مریم نواز
  • سندھ میں پیپلز پارٹی کے 17 سالہ دور میں 17 منصوبے گنوا کر دکھائیں‘عظمیٰ بخاری کا شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج
  • آجائیں کارکردگی کامقابلہ کرتےہیں،عظمیٰ بخاری کاشرمیلافاروقی کو مناظرے کاچیلنج
  • مریم نواز کو چیلنج کرتی ہوں، سندھ اور پنجاب میں صحت کا نظام کا موازنہ کر لیتے ہیں،شرمیلا فاروقی
  • عظمیٰ بخاری کا شرمیلا فاروقی کے بیان پر ان کو مناظرے کا چیلنج
  • مریم نواز کو چیلنج کرتی ہوں، سندھ اور پنجاب میں صحت کا نظام کا موازنہ کر لیتے ہیں: شرمیلا فاروقی
  • پنجاب اور سندھ کی کارکرگی کا موازنہ، عظمیٰ بخاری کا شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج
  • پیپلز پارٹی کو مریم نواز کی کارکردگی سے خوف آتا ہے‘ عظمیٰ بخاری
  • پنجاب سے متعلق کچھ کہا تو مریم بی بی ناراض ہو جائیں گی‘ مرتضی وہاب