Jasarat News:
2025-10-04@13:59:40 GMT

نواب شاہ ،آوارہ کتوں کا راج ،شہری خوف و ہراس میں مبتلا

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نواب شاہ(نمائندہ جسارت )نواب شاہ شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ شہر کے گلی کوچوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں آوارہ کتوں کے جھنڈ دندناتے پھرتے ہیں، جس کے باعث شہری شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔ خاص طور پر اسکول جانے والے بچے اور خواتین گھروں سے نکلنے میں خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔شہریوں کے مطابق بلدیہ اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور ناقص کارکردگی کے باعث آوارہ کتوں کے خاتمے کی مہم نہ صرف سست روی کا شکار ہے بلکہ عملاً ختم ہوچکی ہے۔ ماضی میں اعلانات کے باوجود میونسپل کارپوریشن نے کوئی ٹھوس حکمتِ عملی نہیں اپنائی۔ نتیجتاً آج صورتِ حال اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں کتوں کے حملے روزانہ کا معمول بن گئے ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں کتوں نے کئی بچوں اور نوجوانوں کو کاٹ کر زخمی کیا۔ متاثرین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہاں بھی شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ سول اسپتال نواب شاہ سمیت دیگر سرکاری مراکزِ صحت میں کتوں کے کاٹے کی ویکسین نایاب ہے، جس کے باعث متاثرہ مریضوں کے لواحقین کو شدید مشکلات اور ذہنی کرب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی ناکامی نہ صرف ان کی غفلت کا نتیجہ ہے بلکہ یہ عوام کی صحت اور جان کے ساتھ کھلا کھیل ہے۔ روزانہ درجنوں شہری کتے کاٹنے کے خدشے کے ساتھ اپنے معمولاتِ زندگی سرانجام دینے پر مجبور ہیں۔ تاجروں اور والدین نے بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آوارہ کتوں کی موجودگی سے کاروباری سرگرمیاں اور تعلیمی ماحول بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ اسکول جانے والے بچے سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں۔ شہریوں نے حکومتِ سندھ اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بھرپور آوارہ کتا مار مہم شروع کی جائے اور اسپتالوں میں وافر مقدار میں ویکسین فراہم کی جائے تاکہ مزید انسانی جانوں کو خطرے سے بچایا جاسکے۔سماجی تنظیموں نے بھی اس مسئلے پر آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواب شاہ جیسے بڑے شہر میں آوارہ کتوں کے خلاف کوئی پالیسی نہ ہونا انتظامی ناکامی کی بدترین مثال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی جان کو ترجیح دینا حکومت کی ذمے داری ہے، لیکن عملی طور پر یہ مسئلہ نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ادھر شہریوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر انتظامیہ نے فوری اقدامات نہ کیے تو وہ احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں اور اہل خانہ کو کتوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔یوں نواب شاہ اس وقت آوارہ کتوں کے راج تلے ہے اور شہری اپنی جانوں کے تحفظ کے لیے خود کو بے یار و مددگار سمجھ رہے ہیں۔ یہ صورتحال ضلعی حکومت اور بلدیہ کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے کہ آخر کب عوام کو اس اذیت ناک مسئلے سے نجات دلائی جائے گی۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا وارہ کتوں کے نواب شاہ کا کہنا ہے کہ ا

پڑھیں:

وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر سخت نوٹس

فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر سخت نوٹس لیتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔

وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں شہریوں سے پُرامن رہنے کی زوردار اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے، مظاہرین امن عامہ کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مظاہرین کے ساتھ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، عوامی جذبات کا احترام یقینی بنائیں اور غیر ضروری سختی سے اجتناب برتیں۔

آزاد کشمیر میں پرتشدد احتجاج، 3اہلکار شہید، 100زخمی

مظفر آباد آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مسلح...

وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

وزیراعظم نے مظاہروں کے دوران ناخوشگوار واقعات پر گہری تشویش کا  اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے احتجاجی مظاہروں سے متاثرہ خاندانوں تک فوری امداد پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح عناصر کی جانب سے پولیس پر حملے کیے گئے تھے۔

آزاد کشمیر کی صورتحال پر آج اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب

اجلاس میں غور ہوگا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال میں کیا کردار ادا کیا جائے۔

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مسلح بلوائیوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید اور 100زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح بلوائیوں کی فائرنگ سے ایک عام شہری بھی جاں بحق جبکہ متعدد شہری زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلی پنجاب نے پاکپتن میں 7- افراد کو آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا نوٹس لے لیا
  • پاکپتن: آوارہ کتوں کا حملہ، ڈی ایم ایس اسپتال بھی زخمی
  • بھارتی دارالحکومت دہلی کے اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج، دو مہمان کوچز کو کاٹ لیا
  • بھارتی دارالحکومت دہلی کے اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج، دو مہمان کوچز کو کاٹ لیا
  • آئی فون کے شوق میں گردہ بیچنے والا نوجوان زندگی بھر کی مشکل میں مبتلا
  • مددگار 15 کی کارروائی، شہری بازیاب، چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد
  • استنبول میں 5 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ ہوگئے
  • وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر سخت نوٹس
  • نواب شاہ ،غیر قانونی پکوان سینٹر ز کیخلاف کارروائیاں ناکام ہوگئیں
  • کراچی: گلستانِ جوہر میں 50 لاکھ کی ڈکیتی، شہریوں میں خوف و ہراس