Daily Pakistan:
2026-07-24@04:03:04 GMT

اپنی زندگی میں اتنا صاف ستھرا مری نہیں دیکھا : مریم نواز

اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT

اپنی زندگی میں اتنا صاف ستھرا مری نہیں دیکھا : مریم نواز

مری(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ اپنی زندگی میں اس سے پہلے مری کو اتنا صاف کبھی نہیں دیکھاتھا۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ’نوازشریف جب مری آتے ہیں تو ہمیشہ مجھے شاباش دیتے ہیں،خیبرپختونخوا سے مری میں داخل ہوں تو واضح فرق دکھتاہے، ایسا لگتاہے کہ وہ کوئی اورملک ہے اور یہ کوئی اور ملک ۔۔۔ سب کچھ سلیقے سے ہے، چاہے وہ ناریل پانی بیچنے والی ریڑھیاں ہی کیوں نہ ہوں، بازار بھی طریقے سے ہیں، وہ وعدے بھی نبھارہے ہیں جو مری سے کیے بھی نہیں تھے‘۔

نیتن یاہو اب عالمی سطح پر ایک شکست خوردہ شخص دکھائی دیتے ہیں

اِتنا صاف ستھرا مری میں نے آج تک اپنی زندگی میں نہیں دیکھا .

. !!
نواز شریف صاحب جب مہینے میں ایک دو بار مری آتے ہیں تو ہمیشہ مجھے شاباش دیتے ہیں۔ اور جب آپ خیبر پختونخوا سے مری میں داخل ہوتے ہیں تو لگتا ہے جیسے کسی اور ملک کی سیر کر رہے ہوں pic.twitter.com/1bovqSK8Fa

— Rashid Nasrullah (@RashidNasrulah) October 1, 2025

ان کا مزید کہناتھاکہ پنجاب میں خواتین کے خلاف اگر کوئی جرم ہوگا تو مریم نواز اسے چھوڑے گی نہیں، مریم نواز پنجاب کو خواتین کیلئے محفوظ تر بنائے گی،خالی اعلانات کرنا تو بہت آسان ہے، اس میں صرف زبان ہلانی پڑتی ہے۔ مگر اللہ کا شکر ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی حکومت نے جو وعدے کیے، نہ صرف پورے کیے بلکہ بڑھ کر پورے کیے۔ آج، اللہ کے فضل سے، صرف ایک برس میں پنجاب میں ایسے ہسپتال قائم ہو چکے ہیں اور وہاں ایسا علاج ہو رہا ہے جو پورے پاکستان میں کہیں دستیاب نہیں۔

پنجاب حکومت نے سموگ سے بچاؤ اور شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلیے پلان اے، بی، سی تیار کر لیا 

وزیراعلیٰ نے بتایاکہ بہت جلد راولپنڈی سے مری ٹرین سروس کا آغاز کیا جارہا ہے، لوگوں کو اپنی گاڑیوں پرنہیں آنا پڑیگا،مری کیلئے پندرہ گرین بسیں لائی جارہی ہیں، گرین بسیں آنے کے بعد طلبا، بزرگوں، خواتین، سپیشل افراد اس پر فری سفرکرسکیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ خالی اعلانات کرنا تو بہت آسان ہے، اس میں صرف زبان ہلانی پڑتی ہے۔ مگر اللہ کا شکر ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی حکومت نے جو وعدے کیے، نہ صرف پورے کیے بلکہ بڑھ کر پورے کیے۔ آج، اللہ کے فضل سے، صرف ایک برس میں پنجاب میں ایسے ہسپتال قائم ہو چکے ہیں اور وہاں ایسا علاج ہو رہا ہے جو پورے پاکستان میں کہیں دستیاب نہیں

غزہ سے اسرائیلی افواج کے انخلا کے معاملے پر وضاحت اور مزید بات چیت کی ضرورت ہے، قطر

مزید :

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مریم نواز پورے کیے

پڑھیں:

یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام

یورپی یونین نے سرچ انجن کے شعبے میں مبینہ اجارہ داری کا غلط استعمال کرنے پر گوگل کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے کمپنی پر 89 کروڑ یورو (تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر)کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ گوگل نے اپنی بالادست پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف کمپنیوں کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کیا اور اپنی مختلف سروسز کو ناجائز برتری فراہم کی۔

یورپی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوگل نے سرچ انجن میں اپنی مضبوط پوزیشن استعمال کرتے ہوئے شاپنگ، ٹریول، گیمز اور دیگر سروسز کو سرچ نتائج میں نمایاں جگہ دی، جبکہ حریف کمپنیوں کی سروسز کو نیچے دکھایا گیا، جس سے منصفانہ مسابقت متاثر ہوئی۔

کمیشن نے کہا کہ یہ طرزِ عمل ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (Digital Markets Act) کی خلاف ورزی ہے، جس کے تحت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنی سروسز کے حق میں امتیازی یا جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں۔

یورپی کمیشن نے گوگل پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ کمپنی نے گوگل پلے اسٹور پر ایپ ڈویلپرز کو صارفین کو متبادل ادائیگی کے طریقوں سے آگاہ کرنے سے روکا، تاکہ گوگل کی سروس فیس برقرار رہے۔ کمیشن کے مطابق یہ عمل بھی ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، جس کا مقصد بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی اجارہ داری کو روکنا ہے۔

کمیشن نے گوگل کو ہدایت کی ہے کہ وہ 60 دن کے اندر فیصلے پر عملدرآمد کرے، بصورت دیگر کمپنی کو مزید جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دوسری جانب گوگل نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی کمیشن کے اس اقدام سے یورپی صارفین اور کاروباری اداروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ یورپی یونین نے گوگل کے خلاف کارروائی کی ہو۔ 2018 میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں اجارہ داری کے الزام پر گوگل پر 4.7 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا، جبکہ 2017 میں سرچ انجن کے شعبے میں مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر کمپنی کو 2.8 ارب ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعد ازاں ان مقدمات میں گوگل کی اپیلیں بھی مسترد کر دی گئی تھیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائی سے یورپی یونین اور امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ امریکی انتظامیہ اس سے قبل یورپی یونین کی بعض تجارتی اور ڈیجیٹل پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا