میسیجنگ ایپ اسنیپ چیٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب صارفین سے اپنی پرانی تصاویر اور ویڈیوز محفوظ رکھنے کے لیے فیس وصول کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام کا نیا فیچر ’انسٹاگرام میپ‘، اسنیپ چیٹ کو ٹکر دینے کی کوشش

یہ اقدام اس وقت کیا جا رہا ہے جب لاکھوں صارفین نے گزشتہ برسوں کے دوران اپنی یادگار پوسٹس کو پلیٹ فارم کی میموریز والے فیچر میں محفوظ کیا ہے۔

اسنیپ چیٹ نے سنہ 2016 میں میموریز فیچر متعارف کروایا تھا جو صارفین کو اپنی عارضی پوسٹس کو مستقل طور پر محفوظ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

تاہم نئی پالیسی کے تحت اب وہ صارفین جن کے میموریز ڈیٹا کا حجم 5 گیگا بائٹ (جی بی) سے تجاوز کر جائے گا انہیں اپنی تصاویر و ویڈیوز محفوظ رکھنے کے لیے فیس ادا کرنی ہو گی۔

ادائیگی کی تفصیلات اور ردعمل

کمپنی کے مطابق یہ تبدیلی مرحلہ وار پوری دنیا میں نافذ کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر جن صارفین کا ڈیٹا 5 جی بی سے زیادہ ہو گا انہیں 100 جی بی اسٹوریج پلان پر اپ گریڈ کرنے کی تجویز دی جائے گی جس کی قیمت ماہانہ 1.

99 امریکی ڈالر (تقریباً 560 پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

مزید اسٹوریج کے لیے اسنیپ چیٹ پلس اور اسنیپ چیٹ پریمییئم جیسی مہنگی سبسکرپشنز بھی متعارف کروائی جا رہی ہیں۔

اداائیگی نہ کرنے والوں کے پاس کتنا وقت ہے؟

کمپنی نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ایسے صارفین کو 12 ماہ کی عارضی مفت اسٹوریج فراہم کرے گی تاکہ وہ اپنا مواد ڈاؤن لوڈ کر کے محفوظ کر سکیں۔

مزید پڑھیے: اسنیپ چیٹ کا اہم فیچر، صارف بحفاظت گھر پہنچنے کی اطلاع دوستوں کو دے سکے گا

تاہم اس اعلان پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے اس اقدام کو لالچ پر مبنی اور غیر منصفانہ قرار دیا ہے کیونکہ وہ برسوں سے بغیر کسی فیس کے اپنی یادگار تصاویر اور ویڈیوز محفوظ کرتے آ رہے تھے۔

صارفین کتنی کھرب تصاویر و ویڈیوز محفوظ کرچکے؟

اسنیپ چیٹ نے تسلیم کیا ہے کہ کسی مفت سروس کو ادائیگی پر منتقل کرنا آسان نہیں ہوتا لیکن اس کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی میموریز کو بہتر بنانے اور پلیٹ فارم پر سرمایہ کاری جاری رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

کمپنی کے مطابق اب تک صارفین ایک ٹریلین سے زائد تصاویر و ویڈیوز میموریز میں محفوظ کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: اے آئی چیٹ بوٹس کے بچوں سے غیر مناسب رابطے، 7 کمپنیوں کے خلاف تحقیقات شروع

سوشل میڈیا کے ماہر ڈیو بینوی کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی ناگزیر تھی۔ ان کے بقول ہم ایک ایسے دور میں داخل ہو رہے ہیں جہاں ہم پوسٹ کم کرتے ہیں مگر یادیں زیادہ محفوظ کرتے ہیں اس لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسٹوریج کے لیے ادائیگی کا عمل ایک قدرتی پیشرفت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسنیپ چیٹ اسنیپ چیٹ پر تصاویر و ویڈیوز اسنیپ چیٹ چارجز اسنیپ چیٹ فری میموریز ختم

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسنیپ چیٹ اسنیپ چیٹ فری میموریز ختم تصاویر و ویڈیوز ویڈیوز محفوظ محفوظ کر کے لیے

پڑھیں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا