حویلیاں میں فائرنگ سے بھائی، بھابھی اور 2بھانجیاں قتل
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایبٹ آباد: حویلیاں میں ملزم نے فائرنگ کر کے 3 خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ ایبٹ آباد میں حویلیاں کے مقام پر ملزم ادریس نے فائرنگ کر کے بھائی، بھابھی اور 2 بھانجیوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا ہے، ملزم چاروں افراد کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق افسوس ناک واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے مزید کہا کہ ملزم ادریس نے سگے رشتہ داروں کو کیوں قتل کیا، فوری طور پر معلومات سامنے نہیں آسکیں، تاہم معاملے کی تفتیش شروع کر کے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلوچستان، مختلف اضلاع میں فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق
فائل فوٹوبلوچستان کے مختلف اضلاع میں فائرنگ کے واقعات میں سات افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعات موسیٰ خیل، لورالائی، خضدار اور ژوب میں پیش آئے۔
موسیٰ خیل کے علاقے کنگری سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔
خضدار کی تحصیل وڈھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 22 برس کا نوجوان نواب قتل ہوگیا۔
ژوب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان محب اللّٰہ جاں بحق ہوگئا جبکہ ضلع لورالائی میں نوجوان نے سوتیلی ماں اور ایک شخص کی جان لے لی۔