City 42:
2025-10-04@14:01:07 GMT
یوسف رضا گیلانی کی پشاور آمد، گورنر ہاؤس میں پرتپاک استقبال
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
سٹی 42 : قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی پشاور آمد، قائم مقام صدر کا گورنر ہاؤس پشاور پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، صوبائی صدر پیپلز پارٹی اور اراکین اسمبلی نے قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کا استقبال کیا۔ قائم مقام صدر کو خیبر پختونخوا کی مجموعی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے قومی اتحاد، استحکام اور ترقی کے تسلسل پر زور دیا۔
پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اجتماعی ترقی قومی ہم آہنگی اور باہمی تعاون سے ممکن ہے۔
چیئرمین ریڈ کریسنٹ خیبر پختونخوا فرزند علی وزیر نے قائم مقام صدر کو روایتی پگڑی بھی پہنائی ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سید یوسف رضا گیلانی
پڑھیں: