جیکب آباد ،جے یو آئی کا وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر سخت ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251002-05-11
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جے یو آئی سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو کا حکومت سندھ کی ملازم دشمن پالیسیوں اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پانی پر متنازع بیان کے خلاف سخت ردعمل، ملازمین اور سندھ کے عوام کے حق کیلیے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی ملازم دشمن پالیسیوں اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پانی سے متعلق متنازع بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔ وفاق اور دیگر صوبوں کے ملازمین کو وہ تمام مراعات دی جارہی ہیں جن سے سندھ کے ملازمین محروم ہیں۔ ایک طرف مہنگائی کا طوفان ہے اور دوسری طرف سندھ حکومت پنشن میں کٹوتیاں کرکے ملازمین کا معاشی قتل عام کر رہی ہے۔ ڈسپرٹی ریڈکشن الاؤنس (DRA) بھی سندھ کے ملازمین کو نہیں دیا جارہا حالانکہ یہ ان کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے ملازمین کو دیگر صوبوں کے برابر تنخواہیں اور مراعات دی جائیں، مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور پنشن کٹوتیاں واپس لی جائیں۔علامہ سومرو پانی کے مسئلے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پانی کسی ایک صوبے کی نہیں بلکہ پاکستان کی بقا اور سلامتی کا مسئلہ ہے۔ مریم نواز کا یہ کہنا کہ پانی پنجاب کا ہے بھارتی مؤقف کی تائید اور قومی یکجہتی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ پانی برف پوش پہاڑوں اور بالائی علاقوں سے بہہ کر آتا ہے، اسے صوبائی ملکیت قرار دینا نہ صرف غیر آئینی اور غیر اخلاقی ہے بلکہ خانہ جنگی کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔ اسلامی اصول کے مطابق آخر والوں کا حق پہلے ہے اور چونکہ سندھ آخری کنارے پر ہے اس لئے سندھ کے حصے کا پانی روکنا یا کم کرنا سراسر ظلم ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بڑے شہر یورپ جیسے نظر آتے ہیں جبکہ سندھ کا سب سے بڑا شہر کراچی کھنڈر بن چکا ہے، یہ فرق پیپلز پارٹی کی مسلسل 18 سالہ بدترین حکمرانی کا نتیجہ ہے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی لفظی جنگ دراصل عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہے کیونکہ وفاق میں ن لیگ کو سہارا دینے والی سب سے بڑی پارٹی خود پیپلز پارٹی ہے۔جے یو آئی سندھ کے قائد نے واضح کیا کہ جمعیت علماء اسلام سندھ کے محنت کش ملازمین اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حقوق پر کسی صورت سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ ملازمین کے جائز مطالبات کی تکمیل اور سندھ کے حصے کے پانی کے تحفظ کے لئے سیاسی و عوامی جدوجہد جاری رہے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے ملازمین مریم نواز کہ سندھ سندھ کے
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
پشاور (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری پنشنرز کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا اور اس سے تمام صوبائی سرکاری پنشنرز مستفید ہو سکیں گے۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پنشن میں اضافے کے حوالے سے اہم نکات اور شرائط واضح کی گئی ہیں۔
جس میں کہا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ 30 جون 2026 تک حاصل کردہ نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا اور یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے کے حقدار ہوں گے۔
یہ اضافہ فیملی پنشن اور کمپیشنٹ الاؤنس کے کیسز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم صوبائی حکومت کے اہل پنشنرز بھی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ پہلے سے ملنے والی کسی بھی “خصوصی اضافی پنشن” پر لاگو نہیں ہوگا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے اس اقدام کو صوبے کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے