دیر میں تیز بارش اور ژالہ باری، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
بارش سے ندی نالیوں میں طغیانی اور دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی جبکہ رابطہ سڑکیں پانی میں بہہ گئیں۔ جی ٹی روڈ اور کاروباری مراکز میں پانی جمع ہوگیا جبکہ بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں بھی داخل ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع دیر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ ہلکی پھلکی سردی محسوس ہونے لگی۔ بارش سے ندی نالیوں میں طغیانی اور دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی جبکہ رابطہ سڑکیں پانی میں بہہ گئیں۔ جی ٹی روڈ اور کاروباری مراکز میں پانی جمع ہوگیا جبکہ بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں بھی داخل ہوگیا۔ بارش سے کئی علاقوں میں بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے۔ دوسری جانب، رستم اور گردونواح میں گرج چمک اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوش گوار اور ٹھنڈ ہوگیا۔ شدید بارش سے ندی اور نالوں میں طغیانی آگئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں پانی
پڑھیں:
آنے والے دنوں میں مزید بارش متوقع ہے: ڈی جی پی ڈی ایم اے
—فائل فوٹوڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ سیلاب سے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں، آنے والے دنوں میں مزید بارش متوقع ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین اپنے گھروں کو واپس جارہے ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سروے جاری ہے۔
عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دریاؤں کی صورتِ حال اب معمول کے مطابق ہے، سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔
عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ مون سون کا ساتوں اسپیل جاری ہے، اگلے 48 گھنٹوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت سیلابی صورتحال نہیں ہے، دریائے ستلج میں بھارت سے مزید پانی آنے کا امکان ہے، دریائے راوی میں بھی بھارت سے 35 ہزار کیوسک پانی آنے کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ 27 اضلاع میں نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے سروے جاری ہے، مختلف اداروں پر مشتمل ٹیمیں سروے شفافیت کے ساتھ کر رہی ہیں۔
عرفان علی کاٹھیا نے یہ بھی کہا کہ چند علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔