اسرائیل کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا نہ کرنے جا رہے ہیں، قائم مقام صدر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
اسرائیل کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا نہ کرنے جا رہے ہیں، قائم مقام صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز
پشاور:قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا ہے نہ کرنے جارہے ہیں، وزیر خارجہ پارلیمنٹ کو اس حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔
گورنر ہاوس پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ امن معاہدہ کیا گیا جس میں ہمارے اتحادی سعودی عرب، یو اے ای، انڈونیشیا، ترکی، اردن بھی شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حوالے سے ہم نے کوئی فیصلہ کیا ہے نہ کرنے جارہے ہیں، جب پارلیمنٹ کا اجلاس ہوگا وزیر خارجہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے، ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خزانہ پہلے ہے وضاحت کرچکے پیں۔
قائم مقام صدر کا کہنا ہے کہ جب آئین کے مطابق چلیں گے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، صوبے کے حقوق، نئے صوبوں کی تشکیل، این ایف سی کی تشکیل ان سب کی آئین میں وضاحت ہے، ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوریت میں اختلاف رائے ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تیسری بار وزیراعظم بننے والی شرط ختم کی، اس کا فائدہ کس کو ہوا، 58 ٹو بی کو ختم کیا گیا پارلیمنٹ توڑنے کا اختیار صدر سے ختم ہوا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے کا ملٹی پروفیشنلز ہاؤسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس، 17 سال بعد بھی ترقیاتی کام مکمل نہ ہونے پر کارروائی کا عندیہ سی ڈی اے کا ملٹی پروفیشنلز ہاؤسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس، 17 سال بعد بھی ترقیاتی کام مکمل نہ ہونے پر کارروائی کا عندیہ غزہ کی غیر قانونی ناکہ بندی فوری ختم، فلوٹیلا کے تمام کارکن رہا کیے جائیں: پاکستان گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ، کولمبیا نے اسرائیل کے خلاف بڑا اعلان کر دیا پاکستان کی ’’صمود غزہ فلوٹیلا‘‘ پر اسرائیلی افواج کے بزدلانہ حملے کی شدید ترین مذمت آزاد کشمیر کی خراب صورتحال پر وزیراعظم پاکستان کا سخت نوٹس، مذاکرات کمیٹی کے ارکان میں اضافہ سلامتی کونسل غزہ میں جاری خونریزی روکنے میں ایک بار پھر ناکام رہی، پاکستانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسرائیل کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا
پڑھیں:
ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کر رہے ہیں، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے پشاور میں پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ملکی معیشت استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے جس سے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کر رہے ہیں۔
نوجوان قوت اور سرمایہ کاریقائم مقام صدر نے کہا کہ نوجوان پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہیں اور ان کے تعاون سے ملک مزید ترقی کرے گا۔
سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے مالم جبہ چیئر لفٹ کا ذکر بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں:عظمیٰ بخاری کی شرجیل میمن پر تنقید، بلاول اور یوسف رضا گیلانی کو معتبر قرار دے دیا
دہشتگردی کے خلاف جدوجہدیوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی جدوجہد میں دنیا نے ہمارا ساتھ دیا اور ذاتی دکھ کے باوجود انہوں نے امن اور ترقی کا راستہ اپنایا۔ انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنے کا عزم بھی دہرایا۔
قائم مقام صدر نے پاکستان اور افغانستان کے تاریخی اور جغرافیائی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے بھارت کو ممبئی حملوں کے بعد مذاکرات اور تعاون کی پیشکش یاد دلاتے ہوئے دیرینہ مسائل کشمیر، سیاچن اور دہشت گردی کے حل پر زور دیا۔
معیشت اور اتحادیوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اتحاد اور حکمت سے معیشت مضبوط ہوگی اور ملک میں ترقی کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان بزنس سمٹ پشاور چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر معیشت یوسف رضا گیلانی