برطانیہ میں کھانے پینے کی اشیاء کی “بائے ون گیٹ ون فری” ڈیلز پر پابندی عائد، وجہ کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برطانیہ میں کھانے پینے کی اشیاء پر دی جانے والی “بائے ون، گیٹ ون فری” ڈیلز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
حکومت نے یہ اقدام موٹاپے پر قابو پانے اور خاص طور پر بچوں کو غیر صحت مند غذا کے نقصانات سے بچانے کے لیے اٹھایا ہے۔ اس فیصلے کے تحت غیر صحت مند کھانے پینے کی اشیاء پر ایک کے ساتھ ایک فری ڈیلز ختم کر دی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ پابندی سپر مارکیٹوں، بڑی دکانوں اور آن لائن اسٹورز پر نافذ ہوگی، جب کہ ریستوران اور کیفیز میں بعض مشروبات کی مفت ری فل آفرز پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔
برطانوی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بچوں کو صحت مند اور خوشگوار زندگی دینے کی طرف ایک اہم قدم ہے، کیونکہ موٹاپا نہ صرف انہیں زندگی کی بہترین شروعات سے محروم کرتا ہے بلکہ طویل مدتی صحت کے مسائل کا بھی باعث بنتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلوچستان میں بارشوں سے دو ماہ میں آٹھ افراد جاں بحق ، 17 گھر مکمل تباہ
کوئٹہ:پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں مون سون کے دوران جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی، دوماہ کے دوران بارشوں کے باعث چار بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق کوہلو میں آسمانی بجلی اور دیوار گرنے سے مرد اور خاتون جان کی بازی ہارگئے، خضدار میں آسمانی بجلی اور چھت گرنے سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ژوب میں آسمانی بجلی اور چھتیں گرنے سے تین بچوں سمیت چار افراد لقمہ اجل بن گئے، چھتیں گرنے سے 13 بچوں اور دو خواتین سمیت 16افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث 41 گھروں کو نقصان پہنچا ان میں خضدار، ژوب، ہرنائی اور بارکھان میں 17گھر مکمل تباہ ہوگئے ہوگئے جب کہ 24 کو جزوی نقصان پہنچا۔