—فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ صمود فلوٹیلا دنیا میں مزاحمت کی ایک بہت بڑی علامت بن گیا۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو امن منصوبہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پیش کیا ہے اس میں بنیادی فریق کا تذکرہ ہی نہیں، فلسطینی اتھارٹی تک کو اس میں شامل نہیں کیا گیا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے منصوبے میں اس کا کوئی تذکرہ نہیں کہ فلسطینی ریاست قائم ہو گی، فلسطینی ریاست کو دنیا کے 160 ممالک نے مان لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا روکنے کی شدید مذمت اسرائیلی فوج کا صمود فلوٹیلا پر حملہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت کئی افراد زیرِ حراست

انہوں نے کہا کہ حماس کو غیرمسلح کرنے کی بات خود ایک غیرقانونی بات ہے، حماس کو اس مسلح مزاحمت کا اختیار اقوام متحدہ کا چارٹر دیتا ہے،  یہ چاہتے ہیں کہ غزہ میں نوآبادیاتی نظام بحال کر دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے منصوبے کے اعلان سے پہلے اسے تسلیم کر لیا، امن منصوبے کو ماننے کا مطلب ہوگا کہ ہم کشمیرسے بھی اپنے مؤقف سے دستبردار ہو جائیں۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ ہم فلسطین کو ایک آزاد ریاست چاہتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: صمود فلوٹیلا

پڑھیں:

وزیراعظم سے حافظ نعیم کا ٹیلی فونک رابطہ، مشتاق احمد خان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

حافظ نعیم کی جانب سے ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ پروگرام پر قوم کی جانب سے سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا، کہا پاکستان کو صرف آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبہ پر قائم رہنا چاہیے۔ کسی ایسے پلان کی حمایت نہیں کرنی چاہئیے جو بالآخر اسرائیل ہی کو طاقت فراہم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ حافظ نعیم نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی اور بازیابی کیلئے کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ اس سلسلے میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ذمہ داری لگا دی گئی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہم نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ اور گرفتاریاں سخت قابل مذمت ہیں۔

حافظ نعیم کی جانب سے ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ پروگرام پر قوم کی جانب سے سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا، کہا پاکستان کو صرف آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبہ پر قائم رہنا چاہیے۔ کسی ایسے پلان کی حمایت نہیں کرنی چاہئیے جو بالآخر اسرائیل ہی کو طاقت فراہم کرے۔
 
وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تشویشناک صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ کشمیر کے لوگوں کیساتھ احتیاط کا برتاؤ کیا جائے۔ حکومت ذمہ داری کیساتھ اس معاملے کا بات چیت کے ذریعے حل نکالے اور ایسا کوئی بیانیہ جو صرف چند لوگ کے زیراثر ہے، اسے تمام کشمیریوں کا مؤقف نہ سمجھا جائے۔ 

متعلقہ مضامین

  • حماس کا رد عمل باوقار حل کی جانب پیش قدمی ہے، حافظ نعیم الرحمان
  • حماس نے امن پلان پر سنجیدہ اور باوقار ردعمل دیا ہے: حافظ نعیم الرحمان
  • وزیراعظم سے حافظ نعیم کا ٹیلی فونک رابطہ، مشتاق احمد خان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ
  • امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ٹرمپ کے نام نہاد امن منصوبے اور صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں
  •   وزیر اعظم شہبازشریف کا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کو فون
  • حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم سے مشتاق احمد کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور
  •  غزہ امن منصوبہ ،فلسطینی مزاحمت کی ‘‘ہتھیار ڈالنے’’ کی دستاویز!
  • حافظ نعیم الرحمن کا صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے خلاف آج ملک گیر احتجاج کا اعلان
  • صمودفلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کا حملہ ایک اور کھلی دہشتگردی ہے: امیرجماعت اسلامی