کرپشن دہشتگردی سے بڑا چیلنج، افسران کو بدعنوانی کے خاتمے اور عام آدمی کے مسائل کے حل کا تہیہ کرنا ہوگا ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نیپا میں زیر تربیت افسران سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کرپشن بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اس ناسور کا تدارک کئے بغیر صوبے میں گورننس اور ترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) کوئٹہ کے دورہ کے موقع پر زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر نیپا کوئٹہ میں شہداء کے نام سے منسوب ہاسٹل اور آڈیٹوریم کی تعمیر کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ یہ اقدام شہدائ کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور افسران کی تربیت کے عمل کو بہتر بنانے کی جانب ایک عملی قدم ہوگا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ افسران اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر عوامی خدمت کو شعار بنائیں۔(جاری ہے)
"سردی میں ٹھٹرتے اور گرمی میں جھلستے عام آدمی کی خدمت ہی اصل کارکردگی ہے،" انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ افسران کو بدعنوانی کے خاتمے اور عام آدمی کے مسائل کے حل کا تہیہ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ کرپشن دہشت گردی سے بڑا چیلنج ہے اور اس کا خاتمہ قومی استحکام کے لئے ناگزیر ہے وزیراعلیٰ نے آئین کے آرٹیکل 5 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہر شہری کو ریاست سے غیر مشروط وفاداری کا درس دیتا ہے، لہٰذا ہر شعبہ زندگی میں ہمیں دیانتداری اور ایمانداری کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا ہوگاوزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان سے متعلق زمینی حقائق اور دنیا کے سامنے پیش کردہ بیرونی تصور میں واضح فرق ہے انہوں نے کہا کہ غیر متوازن ترقی کو نام نہاد آزادی کی تحریکوں کی بنیادی وجہ قرار دینا درست نہیں کیونکہ یہ مسئلہ صرف بلوچستان کا نہیں بلکہ دنیا کے کئی ممالک کو درپیش ہے۔
"غیر متوازن ترقی دہشت گردی کو سہارا ضرور دیتی ہے لیکن یہ اس کی اصل بنیاد نہیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ محض فوج یا دہشت گردوں کی نہیں بلکہ یہ پوری قوم کی مشترکہ جنگ ہے یہ ریاست کے خلاف ایک منظم اور واضح جنگ ہے جس کا مقابلہ ہمیں یکسوئی، عزم اور واضح وڑن کے ساتھ کرنا ہوگا، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں مسنگ پرسن کے ایشو کو ریاست مخالف عناصر ایک پروپیگنڈا ٹول کے طور پر استعمال کر رہے ہیں دشمن کی سازشوں کو صرف قومی یکجہتی اور باہمی اعتماد کے ذریعے ناکام بنایا جا سکتا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست سب سے مقدم ہے اور حکومت ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ ایمانداری، خلوص اور عزم کے ساتھ عوامی خدمت کریں تاکہ ایک خوشحال اور مستحکم بلوچستان کی بنیاد رکھی جا سکے تقریب کے اختتام پر وزیر اعلیٰ نے تربیت مکمل کرنے واکے افسران میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں یادگاری پودا بھی لگایا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیر اعلی نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو سٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔