امریکی فوج میں موٹی جسامت اور ڈارھی بڑھانے پر پابندی ہوگی، وزیر جنگ کا سخت اعلان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکا کی فوج میں بھاری بھرکم اور غیر فٹ جرنیلوں کا دور ختم ہوگیا ہے۔
عالمی خبر ایجنسی کے مطابق میرین کور بیس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ اب ترقیاں کوٹے کے بجائے صرف میرٹ پر دی جائیں گی اور فوجی افسران کو اعلیٰ ترین جسمانی معیار پر پورا اترنا ہوگا۔
پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکی فوج میں داڑھی بڑھانے پر پابندی ہوگی جبکہ تمام فٹنس ٹیسٹ مردوں کے معیار کے مطابق لیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرپیشہ وارانہ جسم اور موٹی توند رکھنے والے افسران برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ جو افسران نئے اصولوں اور ایجنڈے کی حمایت نہیں کرتے وہ مستعفی ہوجائیں۔ وزیر جنگ نے الزام عائد کیا کہ “احمق سیاسی رہنماؤں” نے فوج کو غلط سمت دی اور ادارے کو ایک ’Woke‘ (سماجی ناانصافی) کے محکمے میں بدل دیا، مگر اب یہ پالیسی ختم کر دی گئی ہے۔
پیٹ ہیگسیتھ نے ایک سیاہ فام جنرل اور خاتون ایڈمرل کو جبری طور پر نکالنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ بگڑی ہوئی فوجی ثقافت کا حصہ تھے۔ تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شریک تھے، جنہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں فوجیوں کی تعیناتی کو تربیتی عمل کا حصہ بنایا جائے گا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ریل اور انفراسٹرکچر تعاون بڑھانے پر اتفاق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی (آن لائن) وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی و انفراسٹرکچر سہیل محمد المزروعی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان ریل نظام کی بہتری اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ ملاقات ابوظہبی میں منعقدہ گلوبل ریل اینڈ انفراسٹرکچر کانفرنس اینڈ ایگزی بیشن کے موقع پر ہوئی۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے یو اے ای حکومت کی جانب سے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ عالمی ایونٹ تجربات کے تبادلے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔انہوں نے خاص طور پراتحاد ریل پروجیکٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ایک نمایاں منصوبہ قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی۔دونوں وزراء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون بڑھا کر ریل کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکتا ہے۔ ملاقات میں خطے میں بہتر رابطوں، معاشی ترقی کے فروغ اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں پائیدار حل کے مشترکہ وژن پر بھی گفتگو ہوئی۔