پارٹی پالیسیز کی خلاف ورزی پر رکن اسمبلی جہانزیب مینگل کی پارٹی رکنیت معطل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
بی این پی کے اعلامیہ کے مطابق ایم پی اے جہانزیب مینگل نے بلوچستان اسمبلی میں پارٹی کا بیانیہ پیش نہیں کیا، انکی پارٹی رکنیت دو ماہ کیلئے معطل کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نے رکن صوبائی اسمبلی جہانزیب مینگل کی پارٹی رکنیت دو ماہ کے لئے معطل کر دی ہے۔ بی این پی کے اعلامیہ کے مطابق جہانزیب مینگل نے شوکاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہیں دیا، پارٹی پالیسیز کی مخالفت کی اور مائنز اینڈ منرلز بل پیش ہونے پر بلوچستان اسمبلی میں پارٹی کا بیانیہ پیش نہیں کیا۔ جہانزیب مینگل نے اس بل کی مخالفت کے بجائے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ جس کے باعث ان کی پارٹی رکنیت دو ماہ کے لئے معطل کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ بلوچستانی عوام کے حقوق غصب کرنے اور وسائل سے دستبردار ہونے کی بل ہے۔ جسے بی این پی مسترد کر چکی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی پارٹی رکنیت جہانزیب مینگل
پڑھیں:
ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا
طلال چوہدری—فائل فوٹوالیکشن کمیشن نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرِ مملکت برائے امور داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق طلال چوہدری کے پی پی 116 کے دورے اور میڈیا ٹاک پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے وفاقی وزیر کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا ہے۔
الیکشن کمیشن پنجاب کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوٹس کے ذریعے طلال چوہدری سے 2 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔