آزاد کشمیر میں مہنگائی و لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، وزیر دفاع کی عوام سے پرامن رہنے کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج میں پرامن رہیں اور اپنی تین نسلوں کی طویل جدوجہد آزادی پر غور کریں۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد قربانیوں سے عبارت ہے، ایک نسل جیلوں میں بڑھاپے کو پہنچی، بہت سے لوگ پھانسی کے پھندے پر جھول گئے، سینوں پر گولیاں کھائیں مگر پاکستان سے محبت اور آزادی کی جدوجہد سے پیچھے نہ ہٹے، کشمیری ہر روز اپنی آزادی کے لیے قیمت ادا کرتے ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جدوجہد آزادی میں شہید ہونے والے فوجیوں میں پنجابی، پختون، بلوچ، سندھی، گلگتی اور بلتی سب شامل ہیں، پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کی آزادی کے لیے اپنے وجود کو داؤ پر لگایا ہے اور آئندہ بھی لگاتا رہے گا۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ان کے انتخابی حلقے سیالکوٹ میں کشمیری مہاجرین کی بڑی تعداد آباد ہے، اکتوبر 1947 میں بارڈر کراس کرنے والے ایک لاکھ کشمیری شہید ہوئے، جبکہ بجوات، حاجی پورہ اور پکا گڑھا کیمپ والوں نے پاکستان سے محبت کی بھاری قیمت ادا کی۔
خواجہ آصف نے اس موقع پر کشمیری عوام کو یقین دلایا کہ پاکستان ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے عوام بجلی اور آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، جس کے باعث مختلف شہروں میں کشیدگی اور عوامی مظاہرے جاری ہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: وزیر دفاع
پڑھیں:
چوہدری انوار الحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، راجہ فیصل ممتاز آزاد کشمیر کے نئے وزیرِاعظم منتخب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفرآباد: آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جس کے بعد راجہ فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی ہے، جس کے بعد فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے سولہویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔ اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیرصدارت اجلاس میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا۔
تحریک عدم اعتماد سردار جاوید ایوب، چوہدری قاسم مجید اور دیگر اراکین نے پیش کی، جس میں متبادل قائد ایوان کے طور پر فیصل ممتاز راٹھور کا نام پیش کیا گیا۔ ووٹنگ کے نتائج کے مطابق راجا فیصل ممتاز راٹھور کو 36 ووٹ ملے جبکہ مخالفت میں صرف 2 ووٹ آئے۔ تحریک کی کامیابی کے لیے سادہ اکثریت یعنی 27 ووٹ درکار تھے۔
چوہدری انوارالحق اپریل 2023ء میں 48 ووٹ حاصل کرکے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اور اس بار مستعفی ہونے کے بجائے تحریک عدم اعتماد کا سامنا کیا۔ فیصل ممتاز راٹھور موجودہ اسمبلی کے چوتھے وزیراعظم ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق نئے وزیراعظم کی حلف برداری کل بروز منگل متوقع ہے، جس میں پیپلز پارٹی پاکستان کی مرکزی قیادت کی شرکت کا امکان ہے۔ شہر میں ووٹنگ سے قبل سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے۔
نئی حکومت کو دو بڑے سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے: ایکشن کمیٹی کے معاہدوں پر عملدرآمد اور مسلم لیگ نون کے قبل از وقت انتخابات کے مطالبات۔ علاوہ ازیں کابینہ کو 20 وزراء تک محدود رکھنا بھی نئے وزیراعظم کے لیے اہم امتحان ہوگا۔ آج کی رائے شماری آزاد کشمیر کی سیاست کے مستقبل کے لیے نئے رخ کا تعین کرے گی۔