یو این چیف کی برطانیہ میں یہودی عبادت گاہ پر دہشتگرد حملے کی کڑی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ (سینیگاگ) پر دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی ہے جس میں کم از کم دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عبادت گاہیں مقدس مقامات ہیں جہاں لوگ سکون اور امن کی تلاش میں آتے ہیں۔
یہودیوں کے مقدس تہوار یوم کپور پر ان کی عبادت گاہ کو نشانہ بنانا نہایت گھناؤنا فعل ہے۔سیکرٹری جنرل نے اس حملے سے متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ انہوں نے یہودی برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق، سیکرٹری جنرل کو دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی یہود دشمنی پر شدید تشویش ہے اور وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ نفرت و عدم برداشت کی ہر شکل کا فوری طور پر مقابلہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔
حملہ آور ہلاکاطلاعات کے مطابق، مانچسٹر کے شمالی علاقے ہیٹن پارک میں ایک شخص نے سینیگاگ میں موجود لوگوں پر چاقو سے حملہ کیا جس میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔
اس واقعے کی فوٹیج میں حملہ آور کو زمین پر گرے دیکھا جا سکتا ہے جسے پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق، اس واقعے کے سلسلے میں دو گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں۔ برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں یہودی عبادت گاہوں پر اضافی پولیس تعینات کی جائے گی۔
یوم کپور یہودی برادری کا مقدس ترین تہوار سمجھا جاتا ہے۔ بہت سے یہودی عبادت گزار اس دن کا بیشتر حصہ سینیگاگ میں گزارتے ہیں جہاں دن کے آغاز اور اختتام پر خاص دعائیں پڑھی جاتی ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سیکرٹری جنرل یہودی عبادت
پڑھیں:
روس نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو: روس نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انتونیوگوتیریس کی جگہ نئے سیکرٹری جنرل کا تقرر کرنے کا اعلان بھی کردیا گیا۔
رپورٹ کی مزید تفصیلات کے مطابق روس نے یکم اکتوبر سے ایک ماہ کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی مدت آئندہ سال 21دسمبر کو ختم ہوگی۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں روس کے مندوب وسیلی نے بین زیا نے پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ نئے سیکرٹری جنرل کے تقررکا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ مذکورہ یہ عمل جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے سربراہوں کی جانب سے مشترکہ خط کے ذریعے کیا جاتا ہے، جس کے بعد امیدوار پیش کیے جاتے ہیں۔