UrduPoint:
2026-07-24@03:02:12 GMT

جرمنی: حماس سے تعلق رکھنے والے تین مشتبہ افراد گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT

جرمنی: حماس سے تعلق رکھنے والے تین مشتبہ افراد گرفتار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اکتوبر 2025ء) برلن کے پراسیکیوٹرز نے کہا کہ گرفتار کیے گئے تینوں مشتبہ افراد حماس کے لیے کام کر رہے تھے اور وہ اسرائیلی اور یہودی اداروں پر حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔

جرمنی، یورپی یونین، امریکہ اور کئی دیگر حکومتوں نے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔

گرفتار شدہ افراد کی شناخت حکام نے عابد ال۔

ج، وائل ایف۔ایم اور احمد آئی کے طور پر ظاہر کی ہے۔ جرمن پرائیویسی قوانین کے تحت ان کے پورے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ ان پر شبہ ہے کہ وہ اسلحہ اور گولہ بارود اکٹھا کرنے میں ملوث تھے۔

وفاقی پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کے مطابق، ''یہ ہتھیار حماس کی جانب سے اسرائیلی یا یہودی اداروں میں ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال کیے جانے تھے۔

(جاری ہے)

‘‘

بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد

چھاپوں کے دوران سکیورٹی فورسز کو مختلف ہتھیار ملے جن میں کلاشنکوف رائفل، کئی پستول اور بھاری مقدار میں گولہ بارود اور ایک اے کے سینتالیس رائفل شامل ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرِنٹ نے کہا کہ یہ معاملہ ''دہشت گردی کے خطرے‘‘ کو ظاہر کرتا ہے اور مشتبہ افراد کافی عرصے سے حکام کی نگرانی میں تھے۔ وفاقی وزیر انصاف اسٹیفنی ہوبِگ نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ ’’جرمنی میں یہودی برادری کی زندگی خطرے میں ہے۔‘‘

انہوں نے کہا، ''ہم سب پر یہ فرض ہے کہ یہودی برادری کا تحفظ کریں۔

اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ کسی بھی حالت میں سامیت دشمنی کو برداشت نہ کیا جائے۔‘‘ ملزمان کیسے پکڑے گئے؟

وزیر داخلہ ڈوبرِنٹ کے مطابق حکام شروع سے ہی ان پر نظر رکھے ہوئے تھے۔
انہوں نے بتایا، ''چند ماہ قبل ایک مشتبہ دہشت گرد، جو حماس سے روابط رکھتا تھا، جرمنی میں داخل ہوا۔ اس کے بعد سے حکام نے نگرانی شروع کر دی تھی۔

‘‘

وفاقی پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں نے برلن میں ایک میٹنگ کے دوران مشتبہ افراد کو اس وقت پکڑا جب وہ اسلحے کا لین دین کرنے والے تھے۔ کارروائی کے دوران ایک پستول سمیت دیگر فعال ہتھیار برآمد ہوئے۔

مزید چھاپے مشرقی شہر لائپزگ میں مارے گئے جہاں ایک مشتبہ رہتا تھا، جبکہ مغربی شہر اوبرہاؤزن میں بھی تلاشی لی گئی۔

حکام کے مطابق ملزمان کو جمعرات کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ آیا وہ حماس کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر کام کر رہے تھے یا محض اس کے ہمدرد کی حیثیت سے اکیلے سرگرم تھے۔

ادارت: صلاح الدین زین

.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مشتبہ افراد نے کہا کہ

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق