City 42:
2025-11-19@01:29:47 GMT

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری

اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT

سٹی 42 : وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشنز جاری کردئیے۔  

 جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 21 کے او ایس ڈی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن علی حسین ملک کو ایڈیشنل سیکریٹری سینٹ سیکریٹریٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی سیکریٹریٹ گروپ، گریڈ 20 کے راجہ تنویر عزمی کو جوائنٹ سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

نواز شریف کالونی کوٹ لکھپت کا سیوریج سسٹم خراب؛ بیماریاں پھیلنے لگیں

 مزید براں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 18 کے افسر طاہر جاوید چیمہ کا سندھ سے پنجاب حکومت تبادلہ کیا گیا ہے۔

 علاوہ ازیں، سیکشن آفیسر مبین احمد کا نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن سے آئی ٹی ڈویژن تبادلے کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا گیا ہے۔

 دوسری جانب وزارت داخلہ اور وزارت خزانہ میں بھی افسران کی تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر شہاب الدین اور عثمان علی، دونوں سیکشن افسران کو وزارت داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ آڈٹ آفیسر اے جی پی آفس سعید اختر کو سیکشن افسر خزانہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ 

اسحاق ڈار سے ہنگری کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: تعینات کیا گیا ہے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کاز لسٹ جاری کردی گئی

 امانت گشکوری  :وفاقی آئینی عدالت نے پہلی کاز لسٹ جاری کردی۔

 آئندہ ہفتے وفاقی آئینی عدالت میں 3بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین کورٹ روم نمبر ایک میں مقدمات سنیں گے،جسٹس حسن اظہر رضوی کورٹ روم نمبر دو میں مقدمات سنیں گے۔

 جسٹس عامر فاروق اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل 2رکنی بنچ کورٹ تین میں مقدمات سنے گا۔
 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا

متعلقہ مضامین

  • اوگرا، درآمدی آر ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • پیٹرولیم ڈویژن حکام سوئی سے نکلنے والی گیس کے اعداد و شمار نہ دے سکے
  • سپریم کورٹ کے گریڈ 21کے ریٹائرڈ افسر نذر عباس آئینی عدالت میں ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل تعینات،نوٹیفکیشن سب نیوز پر
  • عالمی خلائی کانفرنس: سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت پر عالمی سطح کے تبادلے کا آغاز
  • ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں لاہور سٹی ڈویژن کی سکیورٹی سخت
  • وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کاز لسٹ جاری
  • وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کاز لسٹ جاری کردی گئی
  • حکومت نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کر دیا
  • کراچی میں آج موسم خشک اور رات خنک رہنے کا امکان
  • بیروزگاروں کی سنی گئی :ملک بھر میں ہزاروں سرکاری نوکریاں