کرک پولیس کی بڑی کامیابی، کالعدم تنظیم کے اہم کارندے نے ریاست کے سامنے سرینڈر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
کرک پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرلی جب کہ کالعدم تنظیم کے اہم کارندے نے ریاست کے سامنے سرینڈر کردیا۔
ڈی پی او شہباز الہیٰ کی قیادت میں امن دشمن عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، خٹک اتحاد کی کوششوں سے کالعدم تنظیم کا کارندہ قومی دھارے میں واپس آگیا۔
سرینڈر ہونے والا نوجوان المعروف ساحل کالعدم تنظیم سے وابستہ تھا، ساحل نے خٹک اتحاد کی وساطت سے پولیس اور ریاستِ پاکستان کے سامنے خود سپردگی کی۔
ڈی پی او کرک شہباز الٰہی نے کہا کہ غلطی کا اعتراف کرنے والوں کے لیے ریاست کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، قومی دھارے میں واپس آنے والوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔
خٹک اتحاد کے صدر الحاج مدثر ایوب نے کہا کہ مزید گمراہ نوجوان بھی سرینڈر کے لیے تیار ہیں۔
سرینڈر ہونے والے نوجوان نے انکشاف کیا کہ کالعدم تنظیم غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہی تھی، ساحل نے کہا کہ یہ لوگ پاکستان کو کمزور اور عوام کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، ان کے مکروہ عزائم انسانیت کے تصور سے بھی گرے ہوئے ہیں، اسلام کے نام پر ورغلا کر یہ اسلام کے قلعے پاکستان کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
علمائے کرام نے کہا کہ خوارج اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کا خون بہاتے ہیں، بے گناہوں کا خون بہانے والے عناصر کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں، اسلام امن، محبت اور انسانیت کا دین ہے۔
کرک پولیس ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام دیگر گمراہ نوجوانوں کے لیے ایک مثبت مثال ہے، ریاستِ پاکستان ہر شہری کو اصلاح اور واپسی کا موقع فراہم کرتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کالعدم تنظیم نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستانی دواسازی صنعت کی شاندار پیش رفت، عالمی سطح پر نئی کامیابی حاصل
پاکستان کی دواسازی (فارما) صنعت نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جس میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تعاون کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔
ملک کی آٹھ بڑی دواساز کمپنیوں نے بین الاقوامی معیار کی ادویات تیار کر کے عالمی سطح پر نمایاں شناخت حاصل کر لی ہے، جو پاکستانی صنعت کی ترقی کی ایک بڑی مثال ہے۔
فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ میں قائم ادویات کی جانچ کی جدید تجربہ گاہیں (ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز) اس کامیابی میں پیش پیش ہیں، جو ادویات کے معیار کو عالمی تقاضوں کے مطابق یقینی بنا رہی ہیں۔
بین الاقوامی اداروں سے حاصل کردہ سرٹیفکیٹس نے پاکستانی دواسازی صنعت کی ساکھ اور اعتماد میں مزید اضافہ کیا ہے، جس کے باعث دنیا بھر میں پاکستان کی دوا ساز مصنوعات کو پذیرائی مل رہی ہے۔
عالمی سطح پر اس صنعت کی کامیابی نہ صرف برآمدات میں اضافے کا سبب بن رہی ہے بلکہ قومی معیشت پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
حکام کے مطابق یہ کامیابی پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہتر مواقع، صنعتی ترقی، اور روزگار کے نئے امکانات کی نوید ہے۔
اشتہار