پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم چاہتے تمام سیاسی جماعتوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ملنا چاہیے۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر پنجاب میں باہر سے امداد مل رہی ہے تو ہمیں بھی دیں، ہم چاہتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ملنا چاہیے۔

گورنر کے پی نے کہا کہ ایمل ولی سے سیکیورٹی واپس لینے کے خلاف ہوں، ہمارے سیاسی رہنماؤں کو سیکیورٹی خطرہ ہے، انہیں سیکیورٹی ملنی چاہیے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ یکساں تقسیم نہیں ہوتے، رقبے کے لحاظ سے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کو آگے لے کر جانا ہے، سعودی عرب کے ساتھ معاہدے سے ہمیں ترقی کا موقع ملا ہے۔

صوبائی حکومت کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کو گورنر سے ایڈورڈز کالج کے اختیارات لینا درست نہیں ہے، پہلے یونیورسٹیوں کو تباہ کیا اور اب ایڈورڈز کالج کے فنڈز پر نظریں ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ

پڑھیں:

سیاسی حالات اور مہنگائی نے بہت کچھ بدل دیا: گورنر سندھ

ویب ڈیسک: گورنر سندھ کامران ٹیسوری  کا کہنا ہے کہ سیاسی حالات اور مہنگائی نے بہت کچھ بدل دیا، ووٹ لینا ہوتا ہے تو مائی کراچی، کام کرنا ہو تو کہتے ہیں بائے کراچی۔

 ایک تقریب سے خطاب  میں گورنر سندھ نے کہا کہ ہر شعبے کی طرح فنون لطیفہ بھی زوال پذیر ہے، آہستہ آہستہ ہم ادب سے دور ہوتے جارہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ملک کا تھیٹر فیملی کے ساتھ جاکر نہیں دیکھاجاسکتا،  اردو کا کام سب سے زیادہ پنجاب میں ہورہا ہے، ہر ماہ گورنر ہاؤس میں مشا عرہ ہوگا۔

پنجاب میں فیڈ ملز پر گندم کے استعمال پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

 دوسری جانب  ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی پر کامران ٹیسوری کا کہنا تھاکہ سیاسی حالات اور مہنگائی نے بہت کچھ بدل دیا، ووٹ لینا ہوتا ہے تو مائی کراچی، کام کرنا ہو تو کہتے ہیں بائے کراچی۔


 
 

متعلقہ مضامین

  • انتخابی قوانین میں اہم ترمیم کی سفارش: الیکشن کمشن نے انٹرا پارٹی انتخابات میں نگرانی کا اختیار مانگ لیا
  • پنجاب کو باہر کی امداد کی ضرورت نہیں تو ہمیں دیں:گورنر خیبرپختونخوا  
  • دل کی بات زبان پر، پنجاب کو امداد کی ضرورت نہیں تو ہمیں دیں،فیصل کنڈی
  • الیکشن کمیشن نے سیاستی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات میں نگرانی اختیار مانگ لیا
  • الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اندرونی انتخابات کی نگرانی کا اختیار مانگ لیا
  • سیاسی حالات اور مہنگائی نے بہت کچھ بدل دیا: گورنر سندھ
  • چیئر مین سینٹ کی پیپلز پارٹی کی خواتین اراکین اسمبلی سے ملاقات،صوبہ کی سیاسی صورتحال گفتگو
  • بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کرپشن کا گڑھ ہے، ن لیگ پیپلزپارٹی نوراکشتی کی سیاست کررہی ہیں
  • بینظیرانکم سپورٹ کےساڑھے13 ہزار ایک خاندان کےلیےبہت اہمیت رکھتےہیں، حقارت سےنہ دیکھاجائے،روبینہ خالد