data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد :موسمِ خزاں کا دلکش اور ذائقے دار پھل املوک (جسے جاپانی پھل یا Persimmon بھی کہا جاتا ہے) اپنی غذائیت اور بے شمار طبی فوائد کی وجہ سے تیزی سے مقبول ہورہا ہے، دیکھنے میں یہ پھل ٹماٹر سے مشابہت رکھتا ہے مگر اس کا رنگ گہرا نارنجی اور گودا نہایت نرم و شیریں ہوتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ماہرین صحت کا کہنا  ہے کہ پاکستان کی آب و ہوا اس کی کاشت کے لیے موزوں ہے، اسی لیے ملک کے مختلف علاقوں میں اس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق املوک وٹامن اے، بی اور سی کے ساتھ ساتھ پروٹین، کیلشیم، فاسفورس، فولاد اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے۔ سو گرام املوک میں صرف 80 کیلوریز پائی جاتی ہیں، جو وزن کم کرنے والوں کے لیے اسے ایک بہترین قدرتی غذا بناتی ہیں چونکہ یہ گرم مزاج پھل ہے، اس لیے ماہرین اسے اعتدال میں اور پکا ہوا کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

املوک کے صحت بخش فوائد بے شمار ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ کمر درد میں مسلسل درد کی شکایت کرنے والوں کے لیے فائدہ مند ہے، گلے کی خراش اور سوزش کو دور کرتا ہے، سخت مشقت کے بعد پٹھوں کے درد اور اکڑن کو کم کرتا ہے، نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتا اور قبض کو دور کرتا ہے، بڑی آنت کی خرابیوں اور آنتوں کے ورم میں مفید ہے، دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرتا ہے، شوگر کے مریضوں کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ خون میں شکر کی مقدار کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے، قوتِ مدافعت بڑھاتا اور جسم کو موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے،

آنت کے زخموں کے بھرنے میں مددگار ہے، وزن گھٹانے کے خواہش مند افراد کے لیے ایک قدرتی معاون پھل ہے۔

ماہرینِ غذائیت کا کہنا ہے کہ املوک میں موجود قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس جسم سے زہریلے مادّے خارج کرتے ہیں اور جلد کو تروتازہ اور شفاف بناتے ہیں۔ البتہ وہ خبردار کرتے ہیں کہ کچا املوک کھانے سے معدے پر دباؤ پڑ سکتا ہے، اس لیے صرف پکا ہوا اور میٹھا پھل ہی استعمال کیا جائے۔

املوک نہ صرف ایک ذائقے دار پھل ہے بلکہ قدرت کی طرف سے دیا گیا ایک مکمل قدرتی علاج بھی ہے جو جسمانی توانائی، دل کی صحت اور مدافعتی نظام کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کرتا ہے کے لیے

پڑھیں:

رواں سال کا پہلا سپر مون کب دکھائی دے گا؟

— فائل فوٹو

ماہرین فلکیات کے مطابق اکتوبر کا مہینہ آسمانی نظاروں کے شوقین افراد کے لیے خاص ہوگا کیونکہ رواں سال کا پہلا پورا چاند جسے سپر مون بھی کہا جاتا ہے، 7 اکتوبر کو دکھائی دے گا۔

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپرکو) کے مطابق سال کا پہلا سپر مون بروز منگل، 7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں نظر آئے گا، جبکہ رواں سال مزید دو سپر مون، 5 نومبر اور 5 دسمبر کو بھی دکھائی دیں گے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون اُس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند اپنی مدار میں گھومتے ہوئے زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوتا ہے، اس وجہ سے چاند معمول کے مقابلے نمایاں طور پر بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے سُپر مون کہا جاتا ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نایاب بلڈ مون کا مشاہدہ کب ہوگا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار بلڈ مون نظر آئے گا۔

سپارکو حکام کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کا سپر مون اوسط پورے چاند سے تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا اس رات، چاند زمین سے تقریباً 224,599 میل (361,400 کلومیٹر) کی دوری پر ہوگا۔

اوسطاً ہر سال 3 سے 4 سپر مون نمودار ہوتے ہیں، تاہم اس سے قبل آخری سُپر مون 11 ماہ قبل نومبر 2024 میں دیکھا گیا تھا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق سُپر مون خاص طور پر اُس وقت زیادہ حسین منظر پیش کرتا ہے جب وہ افق کے قریب طلوع ہوتا ہے، کیونکہ اُس وقت وہ معمول سے کہیں زیادہ بڑا دکھائی دیتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور آسیان ممالک کا دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • رواں سال کا پہلا سپر مون کب دکھائی دے گا؟
  • پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ریل اور انفراسٹرکچر تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • سعودی وزارت صحت نے اقوام متحدہ کی ٹاسک فورس کا ایوارڈ جیت لیا
  • جاپان کا ورک ویزا، پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر
  • پاکستان کے ہمالیائی گلابی نمک کی عالمی سطح پر پذیرائی
  • پاکستانی ہمالیائی نمک سے تیار صابن نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا
  • کے پی کے کابینہ میں ردوبدل بانی کے وژن کو آگے بڑھانے کیلئے کیا : بیرسٹر سیف  
  • سندھ حکومت کی قدرتی آفات کے دوران ریلیف سرگرمیوں کی تفصیلات جاری