ویب ڈیسک : وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ شہیدوں کی قربانیوں  پر ہزاروں حکومتیں قربان ہیں، کوئی بھی اگر پاکستان مخالف بولے گا، ہم اس کو نہیں مانتے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی میں انجمن تاجران کی جانب سے استقبالیہ  تقریب سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ تاجروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو تمام جہدوجہد چاہے جیل ہو یا تاجر یونین کی سیاست ہو یا قومی سیاست میں اتار چڑھاؤ میں ساتھ رہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان وینٹی لیٹر پر تھا لیکن آج دنیا میں  دیکھیں ہر طرف پاکستان کا بول بالا ہے، مڈل ایسٹ، سیٹرل ایشیا میں قیادت کون کررہا ہے، یہ کیسی خارجہ پالیسی  ہے کہ دنیا کی خواہش ہے کہ  وزیر اعظم پاکستان ان کے ملک آئے، یہ نتیجہ شہدا کی قربانیوں اور خلوص نیت سے محنت کی وجہ سے ہے۔

دنیا کو نئے اقوام متحدہ کی ضرورت ہے ؛حافظ نعیم الرحمان،فلسطین کا دو ریاستی حل مسترد

حنیف عباسی نے کہا کہ کچھ لوگ تمنا کرتے تھے 9 مئی ہوگا تو ہم اقتدار میں آجائیں گے، فلاں ملک کا صدر اقتدار میں آئے تو ہمیں بھی اقتدار مل جائے گا لیکن سب کیا ہوا، ہم نہ لاٹھی چارج نہ آنسو گیس کے سامنے رکے، قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی آپ کے ساتھ ہے، پختون ،کشمیری ،سندھی سب ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں  لیکن جو کہے گا کہ پاکستان کو نہیں مانتا ہم ان کو نہیں مانتے۔

آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان؛ محکمہ موسمیات

وزیر ریلوے نے کہا کہ پنجاب کا مقابلہ کیوں نہ دیگر صوبوں سے کریں، ترقی کو کیوں ڈسکس نہ  کریں، کیا پنڈی جو آج ہے وہ پہلے ایسا تھا، یہاں ٹرانسپورٹ نہیں تھی، تعلیمی و صحت کی سہولیات کیا تھیں، راولپنڈی سے نواز شریف اور  مریم نواز کے کاموں کو نکال دیں تو  راولپنڈی میں کیا بچتا ہے صرف پنڈ ہی بچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکڑک بسیں آر رہی ہیں خوبصورت اسٹاپ آرہے ہیں جب مائیں بہنیں سفر کریں گی تو کس کو اچھا  نہیں لگے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ

حنیف عباسی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب  15 کو آئیں یا 16 کو آئیں،  راولپنڈی  حق ادا کرے گا۔ 

معرکہ حق پر بات کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ پاک فوج نے معرکہ حق میں ہندوستان کی بائیس چوکیوں پر قبضہ کیا، ہم نہیں کہتے دنیا کہتی ہے، پاکستان نے  ہندوستان کے سات جہاز گرائے اور جب انھوں نے نور خان بیس پر مزائل مارا تو پھر ہم نے بھی انکو گھس کر مارا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے غیور جوانوں کو سلام جنہوں نے ہماری جان ۔مال اور عزت کو محفوظ رکھا، ہندوستان جان لے اگر وہ کسی خام خیالی میں ہے تو ہم آج بھی تیار ہیں کیونکہ ہے  جہان تگ دو میں غیرت بڑی چیز۔ 

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ؛ پاکستان کیخلاف بھارت کی بیٹنگ جاری

حنیف عباسی نے کہاکہ خوارج جب فورسز پر حملے کریں گے تو وہ غدار وطن ہوں گے ہم پاکستان کو ترقی کی جانب لے جارہے ہیں،  سعودیہ کا وفد آرہا ہے، دنیا یہاں آرہی ہے اور اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کر رہی ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، ریل تو ویسے ہی تمام پاکستان کو جوڑتی ہے، انشاء اللہ پاکستان قائم و دائم رہے گا۔

واضح رہے کہ تقریب سے ممبر قومی اسمبلی دانیال تنویر چودہری اور انجمن تاجران کے رہمنا شاہد غفور پراچہ  اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: حنیف عباسی نے کہا انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

کراچی، زمین کا ٹکڑا 2 انسانی جانیں نگل گیا

مقتول جاوید عباسی اور شاہد گلی کے کونے پر بیٹھے ہوئے تھے کہ ملزم رافع اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہنچ گیا اور انھوں نے فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے موچکو حب ریور روڈ حاجی خواستی گوٹھ کے قریب پلاٹوں کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حب ریور روڈ حاجی خواستی گوٹھ کے قریب فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دونوں افراد راستے میں دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی شناخت 50 سالہ جاوید عباسی اور 45 سالہ شاہد کے نام سے کی گئی۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے فوری جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کیلئے کرائم سین یونٹ کو بھی موقع پر طلب کرلیا۔ ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پلاٹوں کے تنازع پر پیش آیا، فائرنگ رافع نامی ملزم اور اس کے موٹر سائیکل سوار ساتھیوں کی جانب سے کی گئی ہے۔

مقتول جاوید عباسی اور شاہد گلی کے کونے پر بیٹھے ہوئے تھے کہ ملزم رافع اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہنچ گیا اور انھوں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمان نے مقتول جاوید عباسی کے بیٹے پر بھی فائرنگ کی، لیکن وہ خوش قسمتی سے بچ گیا اور گلی میں فرار ہوگیا، فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کے گھر پر چھاپہ مارا، تاہم ملزم اپنے گھر خالی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش اور واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • کوئی بھی اگر پاکستان مخالف بولے گا، ہم اس کو نہیں مانتے، حنیف عباسی
  • معرکۂ حق میں پاکستانی فوج نے 22 بھارتی چوکیوں پر قبضہ کیا: حنیف عباسی
  • شہیدوں کی قربانیوں پر ہزاروں حکومتیں قربان، پاکستان مخالف بولنے والے کو نہیں مانتے، حنیف عباسی
  • لاہور میں جماعت اسلامی کا غزہ مارچ، ہزاروں افراد کی شرکت، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
  • گلوبل صمود فلوٹیلا میں سوار افراد کی گرفتاری انسانیت کیخلاف سنگین جرم ہے، حنیف طیب
  • اسرائیل ناجائز ریاست ہے پاکستان اسے کبھی تسلیم نہیں کرے گا، حاجی حنیف طیب
  • میں نےاپنا خواب ’والد کے خواب‘ پر قربان کر دیا، نوجوت سنگھ سدھو
  • بلوچستان کی سیاسی تاریخ: نصف صدی کے دوران کتنی مخلوط حکومتیں مدت پوری کر سکیں؟
  • کراچی، زمین کا ٹکڑا 2 انسانی جانیں نگل گیا