تنازعات میں گھرے خلیل الرحمٰن قمر کو ہمایوں سعید کا انوکھا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو ایک انوکھا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انٹرویوز دینا بند کردیں۔
ہمایوں سعید نے یہ بات نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کے دوران کہی۔ پروگرام کے دوران ہمایوں سعید نے میزبان تابش ہاشمی اور دیگر شرکا کے سامنے کھل کر بات چیت کی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے خلیل الرحمٰن قمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ انٹرویوز دینا بند کر دیں، آپ پہلے ہی مشہور ہیں۔‘‘
میزبان تابش ہاشمی نے اس پر مزاح کا رنگ بھرتے ہوئے کہا کہ ’’خاص طور پر رات کے اوقات میں تو ہرگز انٹرویو نہ دیں۔‘‘
تابش ہاشمی نے ہمایوں سے مزید دریافت کیا کہ ’’خلیل الرحمٰن قمر اکثر ناراض رہتے ہیں، کیا آپ سے اب بھی ناراض ہیں؟‘‘ اس پر ہمایوں سعید نے بتایا کہ ’’ابھی ٹھیک ہیں لیکن ماضی میں ایک سال تک ناراض تھے۔‘‘
یہ دلچسپ تبادلہ خیال پروگرام کے دوران ہونے والی عمومی بات چیت کا حصہ تھا، جس میں ہمایوں سعید نے مختلف موضوعات پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا یہ مشورہ دراصل خلیل الرحمٰن قمر کے ان انٹرویوز کے حوالے سے تھا جن میں وہ کسی نہ کسی بات پر تنازع کا شکار ہو جاتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خلیل الرحم ن قمر ہمایوں سعید نے
پڑھیں:
محسن نقوی کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات
— فائل فوٹووفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی۔
محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔
اس ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے اور سیکیورٹی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سعودی سفیر نے اسلام آباد میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برما کے مسلمانوں کے لیگل اسٹیس کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے تو سعودی عرب کے سفیر نے مسئلے کےحل میں مثبت کردار ادا کرنے پر پاکستان حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
اس ضمن میں باضابطہ معاہدے پر اگلے ہفتے سعودی عرب میں دستخط کیے جائیں گے۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے مزید کہا کہ ہمیں پاکستان کے عوام کے ساتھ گہرے تعلقات پر فخر ہے۔
وفاقی سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے، دورانِ ملاقات میں دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون کو وسعت دینے پر بھی گفتگو کی گئی۔