توشہ خانہ ٹو کیس حتمی مراحل میں، آخری گواہ پر جرح مکمل
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
توشہ خانہ ٹو کیس حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔ عدالت میں آخری گواہ پر بھی جرح مکمل کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔ وفاقی پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور بیرسٹر عمیر مجید عدالت پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین فیصل مفتی عدالت پیش ہوئے۔سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر سیف، بیرسٹر علی ظفر، مشال یوسفزئی اور وکیل احمد مصر بھی سماعت کے دوران موجود تھے۔ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 342 کا سوالنامہ فراہم کردیا۔دونوں ملزمان کا سوالنامہ انتیس انتیس سوالات پر مشتمل ہے۔ توشہ خانہ ٹو کیس کے آخری گواہ پر جرح مکمل کرلی گئی۔گواہ نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون پر وکیل صفائی قوثین مفتی نے جرح کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی عدالت کے سوالنامے کا جواب 8 اکتوبر کو جمع کرائینگے۔توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: توشہ خانہ ٹو کیس بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس، شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔پی ٹی آئی رہنماوں کے تھانہ رمنا کے مقدمہ نمبر 153 میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں میں میجر (ر) طاہر صادق اور علی نواز اعوان بھی شامل ہیں۔عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے وزارت داخلہ کو ایک بار پھر لیٹر جاری کیا گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔پی ٹی آئی سینیٹر مراد سعید اور حماد اظہر مقدمے میں پہلے ہی اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی۔پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف اے ٹی سی میں بانی پی ٹی آئی کی پیشی پر توڑ پھوڑ کا الزام ہے۔