City 42:
2025-10-06@13:14:57 GMT

پی آئی اے کے فضائی عملے کی گاڑی کو حادثہ

اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT

سعید احمد: پی آئی اے کے فضائی عملے کی گاڑی کو حادثہ, فضائی عملہ کے ارکان بذریعہ سڑک پشاور سے لاہور گاڑی کے ذریعے آرہے تھے.

حادثے میں پی آئی اے کے فضائی عملے کے تین ارکان سوار تھے جن میں سے دو خواتین فضائی میزبان زخمی ہوئی ہیں. 

عروج سحر، عارفہ عرفان اور کاشف علی نامی فضائی عملے کے ارکان کو کو الشفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی بذریعہ سڑک جاتے ہوئے پی آئی اے کے فضائی عملے کے ساتھ حادثہ ہوچکا ہے، پی آئی اے شعبہ میڈیکل کے حکام ہسپتال میں موجود ہیں ۔

کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پی آئی اے کے فضائی عملے

پڑھیں:

شکارپور میں  تیز رفتار ٹرک سڑک کنارے سوئے مزدوروں پر چڑھ دوڑا، 7 جاں بحق

قومی شاہراہ بائی پاس پر تیز رفتار ٹرک نے سڑک کنارے سوئے ہوئے افراد کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ افسوس ناک حادثہ اُس وقت پیش آیا جب سبزی سے بھرا ٹرک اچانک بے قابو ہو کر سڑک کنارے سوئے مزدوروں پر چڑھ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس پہنچی، جہاں سے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال شکارپور منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مکمل تحقیقات کے بعد ہی حادثے کی وجوہات پر حتمی رائے دی جا سکے گی۔

متعلقہ مضامین

  • آنتوں کے مرض میں مبتلا خاتون کا اہل خانہ کے ہمراہ اسپتال انتظامیہ کیخلاف مظاہرہ
  • فزا علی خان نے اپنے عملے کے کھانے میں زینکس کیوں ملائی؟
  • محرابپور،ٹریفک حادثہ ،خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے
  • شکارپور حادثہ: جاں بحق 8 افراد کی نمازِ جنازہ ادا، ہر آنکھ اشکبار
  • شکارپور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار ٹرک نے سوئے مزدوروں کو روند دیا، 7 جاں بحق
  • شکارپور میں  تیز رفتار ٹرک سڑک کنارے سوئے مزدوروں پر چڑھ دوڑا، 7 جاں بحق
  • شکارپور میں ٹرک حادثہ، 7 جاں بحق، 6 زخمی
  • جرمن شہر بون میں افغان قونصل خانے کے عملے کا اجتماعی استعفا
  • سیرین ائیر کا فضائی آپریشن معطل