کراچی میں بھتہ خور پھر سے سرگرم، ایک گروہ زیر حراست
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
کراچی میں ایک بار پھر بھتے کی پرچیاں آنے لگی ہیں، جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس کے بعد کاروباری شخصیات کو بھی گولیوں کے ساتھ بھتے کی پرچیاں ملی ہیں جس کے بعد شہر میں ایک بار پھر کئی سال پرانی فضا قائم ہو رہی ہے۔
کاروباری برادری کو بھتہ کی دھمکیاں ملنے پر کراچی چیمبر آف کامرس نے ہنگامی سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے، کراچی چیمبر کے مطابق کاروباری طبقے کو گولیوں کے ساتھ بھتہ کی پرچیاں بھیجنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، ایک بار پھر بھتہ خوری کے واقعات تشویشناک اور شہر کے امن و امان کے لیے خطرناک ہے۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین دہشتگردوں کو بھتہ دے کر صوبے میں رہ رہے ہیں، طلال چوہدری
کراچی چیمبر نے ہدایت جاری کی ہے کہ چیمبر اراکین اپنے دفاتر اور رہائش گاہوں پر جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں، اراکین چیمبر سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ کا بیک اپ بھی محفوظ رکھیں، چیمبر اراکین ناخوشگوار واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیمبر کے ساتھ شیئر کریں، کاروباری برادری کےساتھ ہیں، اراکین کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔
چند روز قبل جے ڈی سی کے ظفر عباس سے بھاری بھتہ طلب کرنے والا انٹرنیشنل بلیک میلر گروہ بھی گرفتار ہوا ہے، پولیس کے مطابق معروف سماجی رہنما اور جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس سے 14 کروڑ روپے ماہانہ اور 1 ارب 68 کروڑ روپے سالانہ بھتہ طلب کرنے والے انٹرنیشنل بلیک میلر گروہ کو حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے: محمد شامی کو قتل کی دھمکی موصول، بھارتی کھلاڑی سے کتنا بھتہ مانگا گیا؟
رپورٹ کے مطابق بھاری نفری نے ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں چھاپہ مار کر 3 سے 4 ملزمان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گروہ گزشتہ 40 سال سے سرگرم تھا اور اس دوران بڑے بزنس مین، بلڈرز، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور دیگر کاروباری شخصیات سے بھاری بھتہ وصول کرتا رہا ہے، پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران آنے والی معلومات کی بنیاد پر مزید گرفتاریاں ہو سکتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلیک میلر بھتہ خوری کراچی کراچی چیمبر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلیک میلر بھتہ خوری کراچی کراچی چیمبر کراچی چیمبر کے مطابق
پڑھیں:
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، گرفتار پاکستانیوں کی واپسی کیلئے سرگرم عمل ہیں، دفتر خارجہ
وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر اسرائیلی قابض افواج کی تحویل میں ہیں، وہ محفوظ اور خیریت سے ہیں، ان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور جب ان کی ملک بدری کے احکامات جاری ہوں گے تو ان کی واپسی کو تیز رفتار بنیاد پر ممکن بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ ہم صمود فلوٹیلا میں سوار پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کو اسرائیلی قابض افواج نے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا، دوست یورپی ملک کے ذریعے سفارتی چینلز سے ہم نے تصدیق کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی قابض افواج کی تحویل میں ہیں، سینٹر مشتاق محفوظ اور خیریت سے ہیں، سینیٹر مشتاق کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور جب ان کی ملک بدری کے احکامات جاری ہوں گے تو ان کی واپسی کو تیز رفتار بنیاد پر ممکن بنایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ دفتر خارجہ نے اس سے قبل ان افراد کی بحفاظت واپسی کو مربوط کیا تھا جو پہلے اترے تھے، برادر ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے شہریوں کی وطن واپسی میں مدد کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان بیرون ملک اپنے تمام شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ بدھ کی رات اسرائیلی فوج نے غزہ کی جانب امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روک کر کئی فلسطین نواز کارکنوں کو گرفتار کیا تھا جن میں سابق سینیٹر مشتاق احمد اور سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھن برگ بھی شامل تھیں۔
دوسری جانب اسرائیل کی حراست سے رہائی پانے کے بعد گلوبل صمود فلوٹیلا کے 137 سماجی کارکن استنبول پہنچ گئے ہیں جن میں 36 ترک شہریوں سمیت امریکا، برطانیہ، اٹلی، اردن، کویت، لیبیا، الجزائر، موریطانیہ، ملائیشیا، بحرین، مراکش، سوئٹزرلینڈ اور تیونس کے کارکن شامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق صمود فلوٹیلا کے 450 سماجی کارکن اب بھی اسرائیلی حراست میں موجود ہیں جن میں بدستور سابق سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔