data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:۔ حکومت نے قومی انسدادِ پولیو مہم 13 اکتوبر سے شروع کرنے کافیصلہ کرلیا،قومی انسدادِ پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک ملک بھر میں جاری رہے گی۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو ¿ کے قطرے پلائے جائیں گے، 13 اکتوبر سے شروع ہونے والی مہم کے دوران بچوں کی قوتِ مدافعت بڑھانے کے لیے وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی،

13اکتوبر سے شروع ہونے والی مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد تربیت یافتہ پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے، پنجاب میں 2کروڑ 30 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو ¿ کے قطرے پلائے جائیں گے، سندھ میں ایک کروڑ 6 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو ¿ کے قطرے پلائے جائیں گے، بلوچستان میں 26لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچا و ¿کے قطرے پلائے جائیں گے، خیبرپختونخوا میں 72 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو ¿ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں 4لاکھ 60 ہزار سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو ¿ کے قطرے پلائے جائیں گے، آزاد جموں و کشمیر میں 7لاکھ 60 ہزار سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچا و ¿کے قطرے پلائے جائیں گے، گلگت بلتستان میں دو لاکھ 80 ہزار سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچا و ¿کے قطرے پلائے جائیں گے۔

والدین سے اپیل ہے کہ وہ 13 سے 19 اکتوبر تک جاری ملک گیر مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو ¿ کے قطرے لازمی پلوائیں،13 تا 19 اکتوبر جاری مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاو ¿ کے قطرے لازمی پلوائیں، اپنے بچوں کو پولیو اور دیگر قابلِ تدارک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بروقت مکمل کروائیں۔

Aleem uddin.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے قطرے پلائے جائیں گے اکتوبر سے شروع مہم کے دوران پولیو مہم

پڑھیں:

اساتذہ نئی نسلوں کی تربیت‘ قومی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کریں، شبیر میثمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے یوم معلم پر اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ اساتذہ کو علم و شعور کے چراغ روشن کر کے نئی نسلوں کی فکری و اخلاقی تربیت اور قومی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرنا چاہیے استاد کا پیشہ محض روزگار نہیں بلکہ ایک مقدس ذمہ داری ہے جس سے معاشروں کی بنیادیں مضبوط اور روشن مستقبل کی ضمانت بنتی ہیں اساتذہ کرام قوم کے محسن اور معمار ہوتے ہیں مگر افسوس کہ وہ آج بھی کم تنخواہوں،تربیتی سہولیات کی کمی اور سروس اسٹرکچر جیسے مسائل سے دوچار ہیں حکومتِ پاکستان اور نجی تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کو چاہیئے کہ اساتذہ کے جائز مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں تاکہ وہ وقار و اطمینان کے ساتھ اپنی تعلیمی و اخلاقی خدمات جاری رکھ سکیں اگر اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل نہیں کیے جائیں گے تو ہمارے ملک کے نونہار بچے جو ہمارے ملک کا اثاثہ ہے وہ تعلیم جیسی عظیم نعمت سے محروم ہو جائیں گے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • ہنر مند وں کو روزگار کی فراہمی،پاک بیلاروس معاہدہ پانچ ماہ سے تعطل کا شکار
  • سیلاب متاثرین میں 17 اکتوبر سے چیک تقسیم کرنا شروع کردیں گے، عظمیٰ بخاری
  •  حکومت کا قومی انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ
  • اساتذہ نئی نسلوں کی تربیت‘ قومی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کریں، شبیر میثمی
  • قومی اسمبلی اجلاس پیر کو شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں دوبارہ شروع ہوگا
  • برطانیہ کے لیے پروازیں 25 اکتوبر سے دوبارہ شروع کی جائیں گی، پی آئی اے کا اعلان
  • کیا ابرار احمد آج دلہن گھر لائیں گے۔۔۔ ؟ سوشل میڈیا پر سبز شلوار قمیض کی تصاویر وائرل
  • حکومت نے  عمران خان کا  اکائو نٹ بند کرنے سے متعلق ایکس (ٹوئٹر)سے رابطے شروع کر دئیے
  • سندھ حکومت بچوں کو پولیو ویکسین نہ پلانے والے والدین کے سمز اور شناختی کارڈ بند کرنے پر غور