پاکستان میں دہشت گردی سے منسلک تشدد کی وارداتوں میں تیسری سہ ماہی کے دوران نمایاں اضافہ ہوا، رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (سی آر ایس ایس ) نے کہا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران دہشت گردانہ حملوں میں اضافے اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں شدت کے باعث ملک میں تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق، پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں اموات میں 46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جن میں عام شہری، سیکیورٹی اہلکار اور دہشت گرد شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 329 پرتشدد واقعات، جن میں دہشت گردانہ حملے اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں شامل ہیں،کے نتیجے میں 901 اموات ہوئیں جبکہ 599 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ سال (2025) ممکنہ طور پر 2024 سے زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہوگا، جب کہ 2024 پہلے ہی گزشتہ دس سالوں میں سب سے زیادہ پرتشدد سال رہا تھا۔سی آر ایس ایس کے مطابق، یہ اضافہ دہشت گردانہ تشدد میں شدت اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے وسیع تر دائرے کو ظاہر کرتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ابھی ایک سہ ماہی باقی ہے، لیکن 2025 گزشتہ سال کے جانی نقصان کو پیچھے چھوڑنے کے راستے پر گامزن ہے۔ اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو 2025 گزشتہ دہائی کے سب سے زیادہ خونریز سالوں میں شمار ہوگا۔تھنک ٹینک کے مطابق، 2025 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں 2414 اموات ہوئیں، جو 2024 میں رپورٹ کی گئی 2546 اموات کے قریب ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جنوری سے ستمبر 2024 کے دوران 1527 اموات ہوئیں، جب کہ اسی عرصے کے دوران 2025 میں 2414 اموات ریکارڈ کی گئیں، یعنی 58 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ البتہ اموات کا ماخذ بدل گیا ہے؛ 2024 میں سیکیورٹی آپریشنز کے نتیجے میں 505 ہلاکتیں (کل کا 33 فیصد) ہوئیں جبکہ دہشت گردانہ حملوں میں 1022 افراد جاں بحق ہوئے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 2025 میں سیکیورٹی آپریشنز سے 1265 ہلاکتیں ہوئیں جو کل اموات کا نصف سے زائد ہیں۔ یہ تبدیلی ظاہر کرتی ہے کہ ریاستی ردِعمل مزید سخت ہوگیا ہے اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

امریکا کی قیادت میں افغانستان سے فوجی انخلا (2021) کے بعد سے پاکستان میں حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی حکومت نے طالبان حکام پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگایا ہے، جس کی طالبان تردید کرتے ہیں۔ تاہم اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کے لیے سازگار ماحول موجود ہے۔ستمبر میں سرکاری حکام نے اے ایف پی کو (اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر) بتایا کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) جسے حکومت نے فتن الخوارج قرار دیا ہے کی سرگرمیاں حالیہ مہینوں میں بڑھ گئی ہیں۔اسی ماہ حزب اختلاف کے قانون سازوں نے فوج پر الزام لگایا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کے دوران بچوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔مقامی دیہاتی کونسلوں نے بارہا خبردار کیا ہے کہ وسیع پیمانے پر انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں عام شہریوں کو نقصان پہنچانے کے خطرے سے دوچار کر سکتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمصر کے شہر شرم الشیخ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا آغاز مصر کے شہر شرم الشیخ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا آغاز بگرام ائیر بیس کسی صورت امریکا کے حوالے نہیں کریں گے: ذبیح اللہ مجاہد چین کے 6 جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کی نئی تصاویر میں کیا خاص ہے؟ سعودی حکومت کی آئندہ خطبہ جمعہ لالچ اور گھروں کیکرایوں میں اضافے کے خطرات پر دینے کی ہدایت عمران خان کیخلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال کر دیا گیا ایران افغانستان اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ فریم ورک میں ترامیم کی تفصیلات سینیٹ قائمہ کمیٹی میں پیش TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اضافہ ہوا کے دوران سہ ماہی

پڑھیں:

تلہار ،جمعیت علما اسلام کے تحت اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جارہا ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت کے قرضوں میں 7 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
  • انڈونیشیا میں اسکول منہدم‘ اموات کی تعدادمیں مزید اضافہ
  • پختونخوا، انسداد دہشتگردی عدالتوں میں 355 مقدمات زیر التواء
  • خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 355 تک پہنچ گئی
  • سنگجانی جلسہ کیس: عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • پختونخوا؛ انسداد دہشتگردی عدالتوں میں 355 مقدمات زیر التوا
  • ذاتی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دیں، چودھری شجاعت حسین
  • تلہار ،جمعیت علما اسلام کے تحت اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جارہا ہے
  • کوئٹہ: ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے کا ایک اور زخمی چل بسا، شہدا کی تعداد 13 ہوگئی