سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہ سلمان انٹرنیشنل اکیڈمی برائے عربی زبان کی جانب سے چوتھی بین الاقوامی عربی لغت نگاری کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔

دو روزہ کانفرنس وزیرِ ثقافت اور اکیڈمی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی سرپرستی میں منعقد ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ میں عالمی کانفرنس کی تیاریاں، سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سرگرم

افتتاحی اجلاس میں نائب وزیرِ ثقافت حامد بن محمد فیاض، سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن صالح الواشمی اور دنیا بھر سے آئے ماہرینِ لسانیات نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں نائب وزیرِ ثقافت حامد بن محمد فیاض نے کہا کہ سعودی عرب ویژن 2030 کے تحت عربی زبان اور ثقافت کے فروغ کے لیے عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔

ان کے مطابق، شاہ سلمان اکیڈمی عربی زبان کو سائنسی، تعلیمی اور ثقافتی میدان میں مضبوط بنانے کا ایک فعال پلیٹ فارم ہے۔

اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن صالح الواشمی نے بتایا کہ کانفرنس کا مقصد لغت نگاری کی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔

مزید پڑھیں: ’ فلسطین سے متعلق مؤقف غیرمتزلزل ہے ‘، ٹرمپ نیتن یاہو پریس کانفرنس پر سعودی عرب کا سخت ردعمل

پہلے روز مختلف سیشنز میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، جدید لغوی رجحانات اور عالمی تعاون جیسے موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

دوسرے دن کے سیشنز میں تعلیمی اور دو لسانی لغات کے فروغ کے ساتھ ساتھ سعودی اور بین الاقوامی اداروں کے درمیان تعاون پر بھی بات کی جائے گی۔

کانفرنس میں پاکستان، مصر، مراکش، سوڈان اور دیگر ممالک کے ماہرینِ لسانیات شریک ہیں۔

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر فضل اللہ دین فکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ عربی زبان کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی رفتار کے ساتھ ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری کانفرنس، سعودی وفد کی توجہ کا مرکز کیا تھا؟

ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی کانفرنسز پاک–سعودی علمی تعلقات کو مزید مضبوط بناتی ہیں اور عربی زبان کے فروغ سے پاکستان میں تعلیم اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس عربی لغت نگاری کو ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ایک بڑی پیش رفت ہے، جو سعودی ویژن 2030 کے ثقافتی اہداف کی عملی تعبیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پروفیسر ڈاکٹر فضل اللہ دین فکر ثقافتی اہداف حامد بن محمد فیاض ڈیجیٹل سائنس اور ٹیکنالوجی سعودی ویژن شاہ سلمان اکیڈمی عربی لغت نگاری ماہرینِ لسانیات مصنوعی ذہانت نائب وزیرِ ثقافت ہم آہنگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ثقافتی اہداف حامد بن محمد فیاض ڈیجیٹل سائنس اور ٹیکنالوجی سعودی ویژن شاہ سلمان اکیڈمی لغت نگاری ماہرین لسانیات مصنوعی ذہانت نائب وزیر ثقافت عربی لغت نگاری مصنوعی ذہانت

پڑھیں:

ایکسٹریم ای: سعودی عرب میں الیکٹرک آف روڈ ریسنگ سیریز کا آغاز

سعودی شہر قدیہ میں ‘ایکسٹریم ای’ الیکٹرک آف روڈ ریسنگ سیریز کے راؤنڈ ‘ڈیزرٹ ایکس پری’ کا پہلا مقابلہ کل منعقد ہوا۔

یہ ایونٹ سعودی آٹوموبائل اینڈ موٹر سائیکل فیڈریشن کے زیر اہتمام، وزارتِ کھیل کی نگرانی اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اور قدیہ سٹی کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مصری ریسلر کا کارنامہ، 700ٹن وزنی جہاز دانتوں سے کھینچ لیا

پہلی ریس میں کرسٹوفرسن موٹر اسپورٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ سویڈن کے جوہان کرسٹوفرسن اور میکائیلا اہلِن کوٹولنسکی نے فتح حاصل کی۔ ہینسن موٹر اسپورٹ ٹیم کے ناروے کے اولے کرسچن ویبی اور ہیڈا ہوساس دوسرے نمبر پر رہے جبکہ انہی کی ٹیم کے ساتھی، ناروے کے آندریاس بیکروڈ اور برطانیہ کی کیٹی مننگز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ریڈیمپشن ریس میں جمیل موٹر اسپورٹ ٹیم کے سویڈن کے کیون ہینسن اور آسٹریلیا کی مولی ٹیلر نے کامیابی حاصل کی۔ فن لینڈ کے ٹومی ہالمن اور اسپین کی کرسٹین جی زی کی جے بی ایکس ٹیم دوسرے نمبر پر رہی جبکہ برطانیہ کے پیٹرک اوڈونووان اور امریکا کی امانڈا سورینسن پر مشتمل اسٹارڈ ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔

چیمپیئن شپ کل اختتامی مرحلے میں داخل ہوگی جس کی دوسری ریس صبح کو 3,127 میٹر طویل اور 10 سے 60 میٹر چوڑی ٹریک پر منعقد ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الیکٹرک گاڑی ریسنگ سعودی عرب

متعلقہ مضامین

  • ریاض سیزن 2025: تفریح، کھیل، ثقافت اور ذائقوں کا عالمی جشن
  • عدلیہ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال سے متعلق جسٹس اعجاز اسحاق کا خط سامنے آگیا
  • مصنوعی ذہانت کے عدلیہ میں استعمال سے متعلق جسٹس اسحاق کا خط سامنے آگیا
  • جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا چیف جسٹس کے نام تنقیدی خط سامنے آگیا
  • ریاض میں سالانہ فالکن اینڈ ہنٹنگ نمائش کا آغاز، پاکستان سمیت 45 ممالک کی شرکت
  • غیر یقینی معاشی حالات میں شمولیتی ترقی کے مواقع، ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس کی تیاریاں
  • ایکسٹریم ای: سعودی عرب میں الیکٹرک آف روڈ ریسنگ سیریز کا آغاز
  • سعودی ٹیلی کمیونیکیشنز گروپ کا پاکستان میں اے آئی ہب قائم کرنے کا فیصلہ
  • ’گو ٹیلی کمیونیکیشنز گروپ‘ کا پاکستان میں اے آئی ہب قائم کرنے کا فیصلہ