واشنگٹن: امریکا کی معروف دفاعی کمپنی ریتھیون (Raytheon) نے اپنے معاہدے میں ترمیم کے بعد پاکستان کو جدید درمیانی فاصلے کے فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے اے ایم ریم (AMRAAM) میزائل فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد پاکستان کو اُن ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے جو یہ جدید میزائل خریدیں گے۔

امریکی وزارتِ دفاع کے مطابق، 30 ستمبر کو جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ریتھیون کے موجودہ معاہدے میں 4 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی ترمیم کی گئی ہے، جس کے تحت سی 8 (C-8) اور ڈی 3 (D-3) ماڈلز کے نئے اے ایم ریم میزائل تیار کیے جائیں گے۔ اس ترمیم کے بعد معاہدے کی کل مالیت 2.

47 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ میزائل امریکی ریاست ایریزونا کے شہر ٹکسن (Tucson) میں تیار کیے جائیں گے اور منصوبہ 30 مئی 2030 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ اس معاہدے میں پاکستان سمیت برطانیہ، جرمنی، سعودی عرب، اٹلی، ترکیہ، اسرائیل، جاپان، فن لینڈ، جنوبی کوریا، اسپین، قطر، عمان اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

یہ میزائل پاکستان ایئر فورس کے ایف-16 طیاروں پر نصب کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ فروری 2019 میں پاکستان کے آپریشن “Swift Retort” کے دوران انہی میزائلوں کی مدد سے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے گئے تھے۔

امریکا کی جانب سے یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر ہوتے ہوئے تعلقات کا عکاس سمجھا جا رہا ہے۔ حالیہ مہینوں میں اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے، خصوصاً انسدادِ دہشتگردی تعاون اور اقتصادی شراکت داری کے حوالے سے۔

 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اقوام متحدہ نے امریکا کو دنیا کا سب سے بڑا امداد دینے والا ملک قرار دیدیا

اقوام متحدہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں امریکا کو دنیا کا سب سے بڑا امداد دینے والا ملک قرار دیا ہے، جبکہ یورپی یونین دوسرا اور متحدہ عرب امارات تیسرا بڑا عطیہ دہندہ رہا۔

اقوام متحدہ کے ادارے یو این آفس فار کوآرڈی نیشن آف ہیومینیٹیرین افیئرز (UNOCHA) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکا نے رواں سال 3.57 بلین ڈالر کی انسانی امداد فراہم کی، جو عالمی امداد کا 14.9 فیصد بنتا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے اس سال 1.46 بلین ڈالر کی امداد دی، جو اقوام متحدہ کے ریکارڈ کے مطابق مجموعی عالمی امداد کا 7.1 فیصد ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال عالمی انسانی امداد کا حجم 20.5 بلین ڈالر رہا، جس میں سب سے بڑا حصہ امریکا اور پھر یورپی یونین نے فراہم کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2024ء میں سب سے زیادہ 44 فیصد عالمی امداد فلسطین کو گئی، جب کہ سوڈان کے بحران کے لیے 600 ملین ڈالر اور افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے بھی ہنگامی امداد فراہم کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • سونے سے تیار کردہ فعال ٹوائلٹ 1.2 کروڑ ڈالر میں فروخت
  • ’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی دواؤں کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی
  • پاکستان کے خلاف جنگ میں بھارت کو عبرتناک شکست؛ فرانسیسی کمانڈر نے بھی تصدیق کردی
  • سعودی عرب نے پاکستان کو تیل اور 5 ارب ڈالر کی مالی سہولت بڑھا دی
  • اقوام متحدہ نے امریکا کو دنیا کا سب سے بڑا امداد دینے والا ملک قرار دیدیا
  • پاکستان جے ایف17 تھنڈرطیارے فروخت کرےگا، سوداطے، معاہدے پر دستخط
  • دبئی ایئر شو ،سربراہ پاک فضائیہ کی قیادت میں عالمی فضائی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی کوشش
  • سعودی عرب کو اسرائیل کے مقابلے میں کم درجے کے ایف 35 طیارے دیئے جائیں گے، امریکی حکام
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے 4 ججز کا 27ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 ججز کا 27ویں ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ