پاکستان اور ملائشیا تجارت بڑھانے کے مفید نتائج سامنے آئیں گے،امان پراچہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر)فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کے نائب صدرمحمدامان پراچہ نے پاکستان اور ملائشیا کے مابین دوطرفہ تجارت بڑھانے کیلئے دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان مثبت ملاقات کے مفید نتائج سامنے آئیں گے، پاکستان کے ملائشیا کے ساتھ مستقبل میں حلال فوڈ انڈسٹری، آئی ٹی، توانائی، انفراسٹرکچر،سرمایہ کاری، ڈیجیٹل معیشت، اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے سے دونوں ممالک کی صنعتوں کو فائدہ پہنچے گا۔محمدامان پراچہ نے وزیراعظم میاں شہباز شریف، نائب وزیراعظم ،وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور پاکستانی وفد کے دورہ ملائشیا پر تبصرہ کرتے ہوئے اس دورے کو دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کی ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، ملائیشیا ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل ہوگیا ہے اورملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی سربراہی میں پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے مشترکہ منصوبوں پر کام ہوگا، دونوں ممالک مشترکہ منصوبوں سے بھرپورفائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ امان پراچہ نے مزید کہا کہ ملائیشیا کی جانب سے پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر مالیت کا حلال گوشت درآمد کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، اس شعبے میں تجارت میں مزید اضافہ ممکن ہے اورخاص طور سے دونوں ممالک حلال انڈسٹری کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں جس کیلئے مشترکہ سرمایہ کاری کے بھی وسیع مواقع ہیں۔ انہوں نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ ملائیشیا گوشت کی پاکستان سے درآمد کو مزید وسعت د ینا چاہتا ہے اور پاکستان سے چاول کی درآمدات میں اضافہ کررہا ہے،دونوں ممالک کے مابین تجارت بڑھانے کیلئے صرف حکومت کو ہی نہیں نجی شعبے کو بھی جدوجہد کرنا ہوگی،اس طرح معاشی تعاون و ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوسکیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دونوں ممالک
پڑھیں:
وزیر تجارت کی ملائیشیا کے وزیر برائے ڈیجیٹل سے ملاقات، مشترکہ منصوبوں کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ملائیشیا کے وزیر برائے ڈیجیٹل وائی بی توان گووبند سنگھ دیو سے کوالالمپور میں پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیر تجارت اور ملائیشیائی وزیر برائے ڈیجیٹل نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے میں ڈیجیٹل تبدیلی کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں وزراء نے ای کامرس پلیٹ فارم کو وسعت دینے، سرحد پار ڈیجیٹل خدمات کی سہولت فراہم کرنے، سائبر سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے اور مصنوعی ذہانت اور جی فائیو انفراسٹرکچر جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزراء نے وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کے درمیان کامیاب اور نتیجہ خیز ملاقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن برائے آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس (پاشا) اور نیشنل ٹیک ایسوسی ایشن آف ملائیشیا (پی آئی کے او ایم) کے درمیان آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کے دوران ہونے والے ایم او یو پر دستخط پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ڈیجیٹل روابط کو نمایاں طور پر مضبوط اور گہرا کریں گے۔
دونوں وزراء نے مشترکہ طور پر ٹیک کنیکٹ کانفرنس کا افتتاح بھی کیا اور ملائیشیا اور پاکستان کی سرکردہ اور ابھرتی ہوئی کمپنیوں کی نمائندگی کرنے والے شرکا سے کلیدی خطابات بھی کیے۔
اس تقریب میں ایم ڈی ای سی، سائبر ویو، ملائیشیا سیمی کنڈکٹر انڈسٹری ایسوسی ایشن، پی آئی کے او ایم جیسی ممتاز تنظیموں کے ساتھ ساتھ اے ڈبلیو ایس اور اوریکل کے نمائندے بھی شریک تھے۔