عمران حکومت کےبعد 30عالمی کمپنیاں پاکستان چھوڑ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
لاہور: عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد 30 بڑی بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان کو چھوڑ گئیں، مائیکروسافٹ، شیل، ابر، یاماہا سمیت دیگر بڑی بین الاقوامی کمپنیوں کی پاکستان سے رخصت نے سرمایہ کاروں کا اعتماد ہلا کر رکھ دیا۔
پچھلے تین سالوں میں کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان سے اپنا کاروبار سمیٹ چکی ہیں، جن میں ایلی لِلی، شیل، مائیکروسافٹ، اوبر اور یاماہا شامل ہیں۔حال ہی میں امریکی ملٹی نیشنل کارپوریشن پروکٹر اینڈ گیمبل (پی اینڈ جی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنی پیداوار اور تجارتی سرگرمیاں بند کر دے گی اور ری اسٹرکچرنگ پروگرام کے تحت ’تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹرز‘ پر انحصار کرے گی۔
ماہرین کے مطابق مقامی کمپنیوں سے بڑھتی مسابقت، وسیع غیر رسمی شعبہ جات اور کم ہوتے منافع گروپ کی کارکردگی کو متاثر کرتے ہیں، جن کے ساتھ بلند ٹیکس اور کمزور روپیہ بھی بڑی بین الاقوامی کمپنیوں کے کاروبار ختم کرنے کے اسباب ہیں۔کمپنیاں اکثر سیکورٹی صورتحال کا بھی حوالہ دیتی ہیں۔
اس حوالے سے صدر لاہور چیمبر اینڈ کامرس ابوذر شاد کا کہنا ہے کہ 30 ملٹی نیشنل کمپنیاں ملک چھوڑ کر چلی گئی ، 11 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں،10 فیصد غربت گزشتہ 33 ماہ میں بڑھی، 25 لاکھ ایکڑ رقبہ سیلاب میں تباہ ہو گیا، 60، 70 فیصد آپ کی فصلیں ختم ہو گئی ہیں تو آپ کیسے معیشت کو ٹھیک کریں گے؟۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ایران نے مارشل آئی لینڈ کے پرچم بردار ٹینکر اور عملے کو چھوڑ دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے جزائر مارشل کا پرچم بردار ٹینکر چھوڑ دیا جس میں عملے کے 21 ارکان سوار تھے۔ قبرص میں قائم کولمبیا شپ مینجمنٹ فرم نے کہاکہ عملہ محفوظ اور اچھی حالت میں ہے۔ ہم نے ان کے اہلِ خانہ کو مطلع کر دیا ہے اور جہاز اب معمول کے مطابق سفر شروع کرنے کے لیے آزاد ہے۔ جہاز، اس کے عملے اور جہاز کے مینیجر اور مالکان کے خلاف کوئی الزام نہیں ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق تلارا نامی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے جمعہ کے روز ایرانی فوج نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ جہاز متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان سے سنگاپور کی جانب سفر کررہا تھا۔