WE News:
2025-10-08@08:31:34 GMT

غزہ جنگ بندی کے لیے حماس کے 6 اہم مطالبات سامنے آ گئے

اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT

غزہ جنگ بندی کے لیے حماس کے 6 اہم مطالبات سامنے آ گئے

غزہ میں جنگ بندی کے لیے جاری بالواسطہ مذاکرات کے دوران فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے 6 بنیادی مطالبات پیش کر دیے ہیں۔ یہ مذاکرات مصر کے شہر شرم الشیخ میں اسرائیلی نمائندوں کے ساتھ جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مصر میں امن مذاکرات جاری: حماس نے اسرائیلی فوج کے انخلا سمیت اپنے مطالبات پیش کردیے

سینیئر مذاکرات کارکے مطابق وفد سنجیدہ اور ذمہ دارانہ مذاکرات کے لیے آیا ہے اور کسی بھی معاہدے کے لیے تیار ہے، بشرطِ یہ کہ جنگ ہمیشہ کے لیے ختم ہو اور دوبارہ نہ چھڑے۔

خلیل الحیہ کے مطابق ہمیں یقین دہانی چاہیے کہ یہ جنگ دوبارہ کبھی نہیں ہوگی۔

ترجمان فوزی برہوم نے وہ 6 نکات بیان کیے جو حماس کے مطابق کسی بھی معاہدے کی بنیاد ہیں اور جن پر سمجھوتہ ممکن نہیں:

اسرائیل اور غزہ کے درمیان تمام لڑائی کا خاتمہ اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا ایک مستقل اور جامع جنگ بندی فلسطینی نگرانی میں تعمیرِ نو، جس کی قیادت قومی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کرے گی معاہدے پر عملدرآمد میں رکاوٹ بننے والی تمام رکاوٹوں کا خاتمہ معاہدے کی شرائط کا غزہ کے عوام کی ضروریات اور امنگوں سے مطابقت

برہوم نے کہا کہ حماس ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ امن معاہدے کی راہ میں موجود رکاوٹیں ختم ہوں۔

ان کے مطابق یہ معاہدہ نہ صرف امن اور سلامتی کی ضمانت دے بلکہ اسرائیلی انخلا اور غزہ کی تعمیرِ نو کو فلسطینی نگرانی میں یقینی بنائے۔ تعمیرِ نو عوام اور ان کے مستقبل کے لیے ہونی چاہیے۔

حماس رہنماؤں نے واضح کیا ہے کہ جب تک انہیں یہ یقین دہانی نہیں ملتی کہ جنگ دوبارہ شروع نہیں ہوگی، وہ کسی معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل حماس خلیل الحیہ شرم الشیخ غزہ مذاکرات مصر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل خلیل الحیہ شرم الشیخ مذاکرات کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

مصر میں امن مذاکرات جاری: حماس نے اسرائیلی فوج کے انخلا سمیت اپنے مطالبات پیش کردیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ غزہ امن منصوبے پر مصر میں جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے مستقل جنگ بندی اور اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا سمیت کئی بنیادی مطالبات پیش کردیے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق حماس نے مصر میں جاری بات چیت کے دوران اپنے مؤقف اور شرائط کی تفصیلات واضح کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ کے 2 سال: امریکا کی جانب سے اسرائیل کو 21.7 ارب ڈالر کی فوجی امداد کا انکشاف

حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے بتایا کہ ان کا وفد ایک ایسے معاہدے کے لیے کوشاں ہے جو غزہ کے عوام کی امنگوں کی عکاسی کرے اور مذاکرات کی تمام رکاوٹوں کو ختم کرے۔

ان کے مطابق حماس کے بنیادی مطالبات میں مکمل اور مستقل جنگ بندی، اسرائیلی افواج کا غزہ سے مکمل انخلا، انسانی اور امدادی سامان کی بلا تعطل ترسیل، بے گھر ہونے والے شہریوں کی واپسی، غزہ کی فوری تعمیر نو، جس کی نگرانی ایک فلسطینی قومی ٹیکنوکریٹس حکومت کرے، اور فلسطینی و اسرائیلی قیدیوں کے تبادلے کا ایک منصفانہ معاہدہ شامل ہے۔

فوزی برہوم نے الزام عائد کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو دانستہ طور پر مذاکرات کے اس مرحلے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جیسا کہ وہ اس سے پہلے بھی کئی مواقع پر مذاکراتی عمل کو ناکام بنا چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وحشیانہ فوجی طاقت، غیر مشروط امریکی حمایت اور غزہ میں جاری نسل کشی کے باوجود اسرائیل جھوٹی فتح کی تصویر پیش کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا اور نہ ہی ہو گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں حماس اور اسرائیلی وفود کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا آغاز ہوا، جن کا مقصد غزہ میں 2 سال سے جاری جنگ کا خاتمہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مذاکرات انتہائی سخت سیکیورٹی کے تحت بند کمروں میں ہو رہے ہیں، جہاں ثالث فریقین کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کررہے ہیں۔ یہ بات چیت اس وقت ہو رہی ہے جب چند ہفتے قبل قطر میں اسرائیل نے حماس کے مرکزی مذاکرات کاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی کے لیے حماس نے بعض نکات قبول کرلیے، 90فیصد معاملات طے : امریکی وزیرخارجہ

حماس کے وفد کی قیادت سینیئر رہنما خلیل الحیہ کررہے ہیں، جو قطر میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں محفوظ رہے تھے۔

یہ بھی یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں امن کے لیے 20 نکاتی فارمولا پیش کیا ہے۔ انہوں نے حماس کو وارننگ دی ہے کہ اگر منصوبہ نہ مانا گیا تو پھر مزاحمتی تنظیم کو نیست و نابود کردیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسرائیل حماس جنگ امن مذاکرات حماس غزہ جنگ بندی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • حماس اسرائیل مذاکرات کا  دوسرا دور ختم، جنگ  بندی کی  ضمانت پر سوال؟
  • غزہ جنگ بندی کے معاہدے میں بنیادی مطالبات برقرار ہیں: حماس
  • حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے اہم مطالبات پیش کردیے
  • غزہ امن منصوبہ مذاکرات، حماس نے اپنی شرائط پیش کر دیں
  • مصر میں امن مذاکرات جاری ،حماس نے6 مطالبات پیش کردئیے
  • مصر میں امن مذاکرات جاری: حماس نے اسرائیلی فوج کے انخلا سمیت اپنے مطالبات پیش کردیے
  • غزہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات مثبت رہے، حماس کے قریبی ذرائع کا دعویٰ 
  • غزہ جنگ بندی، 90 فیصد معاملات طے ہو چکے ہیں، امریکی وزیر خارجہ
  • حالیہ جنگ بندی معاہدے سے متعلق تہران میں حماس کے نمائندے کا اہم انٹرویو