data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد (نمائندہ جسارت) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ایک خط لکھ کر حیدرآباد میں ڈینگی اور ملیریا کے تیزی سے پھیلنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور فوری طور پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔محمد سلیم میمن نے اپنے خط میں نشاندہی کی ہے کہ حیدرآباد کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں روزانہ سینکڑوں مریض ڈینگی اور ملیریا کے تشویشناک کیسز کے ساتھ رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ محلوں اور بستیوں میں بے شمار غیر رپورٹ شدہ کیسز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی قیمتی جانیں، بشمول بچوں کی جانیں، صرف بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے کی وجہ سے ضائع ہوچکی ہیں۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

تاجر برادری کے تعاون سے مجرموں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے: آئی جی سندھ

---فائل فوٹو 

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ معیشت دشمن عناصر کو جڑ سے ختم کریں گے، تاجر برادری کے تعاون سے مجرموں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔

آئی جی سندھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معیشت میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف ماضی میں بھی کارروائیاں کی گئیں۔

اِن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت، پولیس اورتاجر برادری معیشت کے تحفظ کے لیے ایک صفحے پر ہیں۔

کراچی کے تاجروں کو پھر گولیوں میں لپٹی بھتے کی پرچیاں ملنے لگیں

کال دبئی اور ایران کے نمبرز سے کی گئیں۔ ایک بلڈر کے دفتر پر فائرنگ بھی کی گئی۔ تاہم بلڈر نے واقعہ رپورٹ نہیں کیا۔

دوسری جانب پولیس کے ترجمان کے مطابق رواں سال بھتہ خوری کے 118 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے صرف 44 واقعات حقیقی نکلے، بھتہ خوری کے 78 ملزمان میں سے 43 گرفتار ہیں۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 5 پولیس اہلکار بھی مقابلوں میں ہلاک ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں بھتا خوری کے بڑھتے واقعات، آئی جی سندھ کا نوٹس
  • راولپنڈی میں ڈینگی کا حملہ، 24 گھنٹے میں 30 نئے کیسز رپورٹ
  • تاجر برادری کے تعاون سے مجرموں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے: آئی جی سندھ
  • حیدرآباد میں ڈینگی وملیریا کے مریضوںمیں تشویشناک حد تک اضافہ
  • خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری، 77 نئے کیسز رپورٹ
  • رواں سال میں اب تک اسلام آباد میں ڈینگی کے کتنے کیس رپورٹ ہوئے؟
  • خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ نئے 77 کیسز رپورٹ
  • موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے حملے جاری 
  • راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 22 نئے کیسز رپورٹ