کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) حکومتی وفد کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، نوابشاہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے نائب وزیرِاعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملاقات کی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ملاقات میں موجود تھے، حکومتی وفد خصوصی جہاز پر نوابشاہ پہنچا تھا، حکومتی وفد نے صدر آصف زرداری کی خیریت دریافت کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات تعمیری اور خوشگوار ماحول میں ہوئی، ملاقات میں ملک میں سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا، علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو بھی ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے صدرِ مملکت کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس سے متعلق آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے عالمی رہنمائوں سے ملاقاتوں اور اہم علاقائی معاملات پر صدر کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے رہنمائوں کے حالیہ بیانات کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم شہبازشریف کا خصوصی پیغام بھی صدر آصف زرداری کو پہنچایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے کہا کہ ایاز صادق صاحب آپ کے ہوتے ہوئے بھی دیکھیں کیا ہورہا ہے، صدر زرداری نے مسکراتے ہوئے کہا ڈار صاحب بھی ہمیشہ افہام و تفہیم کی بات کرتے ہیں تو اب ایسا کیا ہوا، اپنے دوستوں سے بولیں سوچ سمجھ کر بیانات دیا کریں، صدر زرداری نے کہاکہ میں بھی پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کو سمجھائوں گا کہ وہ بھی تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

صدر آصف زرداری نے کہاکہ ہم تو کھلے دل سے جمہوریت کی خاطر آپ کے ساتھ تعاون کررہے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ بیانات کی وجہ سے معاملات خراب ہوں۔حکومتی وفد نے صدر زرداری کو یقین دہانی کرائی کہ اب مسلم لیگ ن کی طرف سے بھی کوئی متنازعہ بیان سامنے نہیں آئے گا، ملاقات میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مابین کشیدگی ختم کرنے پر اتفاق ہوا۔ دونوں طرف سے سخت بیانات نہ دینے پر بھی بات چیت ہوئی۔اس ملاقات کے بعد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق واپس اسلام آباد پہنچ گئے،اسپیکر سردار ایاز صادق نے ملاقات کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ملاقات میں حکومتی وفد اسحاق ڈار ایاز صادق

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا سرکاری ترجمانوں سے متعلق قانون سازی کا فیصلہ
  • ادویات مہنگی ہونے کا خدشہ، قیمتوں سے متعلق اہم فیصلوں کے لیے حکومتی مشاورت جاری
  • پانچ اگست کا جلسہ فیصلہ کن ہوگا، آئندہ لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھا جائے گا: سہیل آفریدی
  • کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کا حق ہے: بلاول بھٹو زرداری
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو عالمی اعزاز پر مبارکباد
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری