سابق سینیٹر مشتاق احمد خان پاکستان پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک:اسلام آباد اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے سینیٹر مشتاق پاکستان پہنچ گئے، سینیٹر مشتاق گلف ایئرلائن کی پرواز جی ایف 770 پر بحرین سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر سینیٹر مشتاق کا شاندار استقبال کیا گیا، سینکڑوں افراد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے ، اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلسطینی پرچموں کی بہار بھی دیکھنے کو ملی۔
کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گزشتہ شب اردن میں پاکستانی سفارت خانے نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان، جنہیں اسرائیل نے گزشتہ ہفتے فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والی کشتیوں کے ایک فلوٹیلا کو روکنے کے بعد حراست میں لیا تھا، بحفاظت پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے۔
Alhamdulillah, Senator Mushtaq Ahmad has safely departed for Pakistan.
In accordance with the instructions of the Honorable Deputy Prime Minister of Pakistan, the Embassy of Pakistan in Amman ensured all necessary arrangements were made for his safe and smooth departure.… pic.twitter.com/jjy30Tnrdm — Pakistan Embassy Jordan (@PakinJordan) October 8, 2025
سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹرز اور نرسز کیلئے ملازمتوں کا اعلان کر دیا، جانئے درخواست کیسے دیں
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اردن کے نائب وزیراعظم ایمن الصفدی کو فون کیا اور مشتاق احمد کی عمان واپسی میں اردن کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسلام آباد ایئرپورٹ سینیٹر مشتاق
پڑھیں:
اسلام آباد: عمرہ ویزے کی آڑ میں یورپ جانے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
فائل فوٹواسلام آباد میں ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی کے دوران ایک مسافر کو عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا، ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ مسافر مختلف ایجنٹوں سے رابطے میں تھا۔
مزید تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ مسافر کو رواں سال اٹلی سے غیر قانونی ہجرت پر ڈی پورٹ بھی کیا گیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ مسافر کے موبائل فون سے ٹیمپرڈ ریزیڈنٹ کارڈ بھی برآمد ہوا، جبکہ وہ سعودی عرب سے جعلی دستاویزات پر یورپ جانے کی کوشش کر رہا تھا۔