سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد پاکستان پہنچ گئے، والہانہ استقبال
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
واضح رہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد نے 45 جہازوں پر مشتمل ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ میں پاکستانی وفد کی قیادت کی تھی، جس نے گزشتہ ماہ اسپین سے غزہ کے لیے امدادی سامان کی اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کے لیے سفر کا آغاز کیا تھا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلسطینی پرچموں کے ساتھ ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق اسرائیلی قید سے رہائی پانے کے بعد نجی ائیرلائن کی پرواز سے بحرین سے اسلام آباد پہنچے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر سابق سینیٹر مشتاق احمد کا شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر ایئرپورٹ پر فلسطینی پرچموں کی بہار آگئی۔
واضح رہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد نے 45 جہازوں پر مشتمل ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ میں پاکستانی وفد کی قیادت کی تھی، جس نے گزشتہ ماہ اسپین سے غزہ کے لیے امدادی سامان کی اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کے لیے سفر کا آغاز کیا تھا۔ گلوبل صمود فلوٹیلا میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور سیاست دانوں سمیت معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی موجود تھیں، تاہم، جیسے ہی یہ قافلہ غزہ کے قریب پہنچا، اسرائیلی فورسز نے اسے روک لیا اور جہاز پر سوار تمام کارکنوں کو حراست میں لینے کے بعد ملک بدر کر دیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سابق سینیٹر مشتاق احمد کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد: عمرہ ویزے کی آڑ میں یورپ جانے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
فائل فوٹواسلام آباد میں ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی کے دوران ایک مسافر کو عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا، ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ مسافر مختلف ایجنٹوں سے رابطے میں تھا۔
مزید تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ مسافر کو رواں سال اٹلی سے غیر قانونی ہجرت پر ڈی پورٹ بھی کیا گیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ مسافر کے موبائل فون سے ٹیمپرڈ ریزیڈنٹ کارڈ بھی برآمد ہوا، جبکہ وہ سعودی عرب سے جعلی دستاویزات پر یورپ جانے کی کوشش کر رہا تھا۔