غلام رضا ایم ڈبلیو ایم کوٹلہ چاکر یونٹ کے صدر منتخب، ضلعی آرگنائزر نے حلف لیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
ضلعی آرگنائزر ملتان عون رضا انجم ایڈووکیٹ نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلاتفریق قوم کی خدمت میں مصروف ہے، مجلس وحدت مسلمین نے ضلع خانیوال، ملتان، مظفرگڑھ، بہاولپور، لودھراں اور وہاڑی میں متاثرین سیلاب کی مدد کی ہے، دوسرے مرحلے میں خشک راشن، پینے کا صاف پانی، رہنے کے لیے چھت فراہم کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی تنظیم سازی کا عمل جاری ہے، ملتان کی تحصیل جلالپور کے علاقے کوٹلہ چاکر میں نیا یونٹ قائم کر دیا گیا، اتفاق رائے سے غلام رضا کو نیا یونٹ صدر منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی آرگنائزر ملتان عون رضا انجم ایڈوکیٹ نے نو منتخب صدرسے حلف لیا، ضلعی آرگنائزر ملتان عون رضا انجم ایڈووکیٹ نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلاتفریق قوم کی خدمت میں مصروف ہے، مجلس وحدت مسلمین نے ضلع خانیوال، ملتان، مظفرگڑھ، بہاولپور، لودھراں اور وہاڑی میں متاثرین سیلاب کی مدد کی ہے، دوسرے مرحلے میں خشک راشن، پینے کا صاف پانی، رہنے کے لیے چھت فراہم کررہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کوکلیئر امپلانٹ ایکٹیویشن سینٹر ملتان ، قوتِ سماعت سے محروم بچوں کے لیے امید کی نئی کرن
ملتان (نیوز ڈیسک) سی ایم ایچ ملتان میں قوتِ سماعت سے محروم بچوں کے لیے کوکلیئر امپلانٹ ایکٹیویشن سینٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر ملتان تھے، جنہوں نے خصوصی بچوں کے لیے اس منصوبے کو “زندگی بدل دینے والا اقدام” قرار دیا۔
تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد، طبی ماہرین، والدین اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس موقع پر سی ایم ایچ ملتان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مرکز جنوبی پنجاب میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے امید کا نیا دروازہ ثابت ہوا ہے۔
پاکستان میں پہلا کوکلیئر امپلانٹ سینٹر مئی 2017 میں سی ایم ایچ راولپنڈی میں قائم کیا گیا تھا، جب کہ دوسرا مرکز اگست 2023 میں سی ایم ایچ ملتان میں فعال ہوا۔ صرف ایک سال کے دوران، ستمبر 2023 سے اب تک 100 بچوں کے کوکلیئر امپلانٹس کامیابی سے مکمل کیے جا چکے ہیں۔
یہ جدید پروگرام بچوں کو سننے اور بولنے کے قابل بنا کر انہیں معاشرتی زندگی میں اعتماد اور خودمختاری فراہم کر رہا ہے۔ تربیت یافتہ سرجنز، خصوصی تھراپسٹس، اور جدید ترین طبی آلات کی مدد سے سینٹر میں بچوں کی مکمل نگہداشت اور بحالی کا عمل جاری ہے۔
پاک فوج اور النور اسپیشل چلڈرن اسکول اس منصوبے میں مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ دونوں ادارے بچوں کے امپلانٹس کے اخراجات کی مکمل ذمہ داری اٹھا رہے ہیں تاکہ کوئی بچہ مالی مسائل کی وجہ سے علاج سے محروم نہ رہے۔
کور کمانڈر ملتان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوکلیئر امپلانٹ پروگرام خصوصی بچوں کی زندگیوں میں “مثبت انقلاب” لا رہا ہے۔ انہوں نے اس پروگرام کو جنوبی پنجاب میں مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام انسانیت، خدمتِ خلق اور سماجی ذمہ داری کی بہترین مثال ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگی لاگت کے باوجود پاک فوج اس سہولت کو قابلِ رسائی بنانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ جنوبی پنجاب کے ہر بچے کو سننے اور بولنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔
سی ایم ایچ ملتان کا یہ منصوبہ نہ صرف طبی کامیابی کی علامت ہے بلکہ یہ معاشرتی ہم آہنگی اور انسانی ہمدردی کے جذبے کی روشن مثال بھی بن چکا ہے۔