data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت میں اہم اور بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تجویز زیر غور ہے، اور ان کی جگہ جنید اکبر کو
چیئرمین بنانے کا قوی امکان ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کی مرکزی تنظیم نو کا عمل جاری ہے، جس کے تحت دیگر اہم عہدوں پر بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کو بھی ان کے عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے، اور ان کی جگہ رؤف حسن کو یہ ذمے داری سونپے جانے کی اطلاعات ہیں۔یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا تھا۔ ان کی جگہ قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔مزید برآں استعفے کے بعد علی امین گنڈاپور کی سوشل میڈیا ٹیم ڈی آئی خان روانہ ہو چکی ہے، جس سے اشارہ ملتا ہے کہ وہ اپنی سیاسی سرگرمیاں اب کسی اور انداز میں جاری رکھیں گے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں نہ صرف تنظیمی ڈھانچے کو متاثر کریں گی بلکہ پی ٹی آئی کی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی گہرے اثرات مرتب کریں گی۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وفاقی وزیرڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی وزیر اعظم آزاد کشمیر کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی زیر صدارت اجلاس میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ’’اے پی پی‘‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے یا ان کے استعفیٰ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات زیر بحث نہیں ہے اور نہ ہی اس طرح کا کوئی عمل ہو رہا ہے ۔قبل ازیں کچھ پرائیویٹ میڈیا چینلز پر اس حوالے سے خبریں چلائی گئی تھیں کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت آزادکشمیر کے معاملات پر بنائی گئی کمیٹی کے ممبران کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر کو ان کے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔\395

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی میں بڑی تبدیلیاں متوقع، بیرسٹر گوہر، شیخ وقاص اکرم کی چھٹی
  • غزہ امن معاہدے کے بعد ٹرمپ کا دورہ اسرائیل متوقع، کنیسٹ سے خطاب کا امکان
  • علی امین گنڈاپور کے بعد بیرسٹر گوہر کی بھی چھٹی
  • پی ٹی آئی میں بڑی تبدیلیاں متوقع، نئے چیئرمین کا نام بھی سامنے آگیا
  • غزہ امن معاہدے پر دستخط: نیتن یاہو کی حکومت جانے کا امکان
  • وزیراعظم ن لیگ اور پی پی کے درمیان سیاسی کشیدگی ختم کرانے کے لیے متحرک، سیز فائر متوقع
  • تجزیہ کار شاہ زیب خانزادہ نے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ بتادی
  • وفاقی وزیرڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی وزیر اعظم آزاد کشمیر کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید
  • وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کی خبروں کے بعد علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آگیا