ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان زمبابوے کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: ٹرائی نیشن سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو بآسانی 69 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان کے 196 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 126 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ریان بورل نے 49 گیندوں پر 67 رنز بنا کر پاکستانی باؤلرز کے سامنے بھرپور مزاحمت کی تاہم دیگر بیٹرز میں سے کوئی بھی اُن کا ساتھ نہ دے سکا۔پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے شاندار ہیٹ ٹرک کے ساتھ 4 وکٹیں اپنے نام کیں، محمد نواز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ، فہیم اشرف اور وسیم جونیئر کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
اس سے قبل، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بابر اعظم اور صاحب زادہ فرحان کی شاندار اننگز کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔بابر اعظم نے 52 گیندوں پر 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 74 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ صاحب زادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔فخر زمان 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ صائم ایوب 13، محمد نواز 4 اور فہیم اشرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
زمبابوے کی جانب سے کپتان سکندر رضا 39 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے۔
قبل ازیں، پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، قومی اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئیں، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور اسپنر عثمان طارق کو پلیئنگ الیون میں شامل کر لیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
اگر آپ نے اب تک صرف فلموں اور ٹی وی سیریز میں آسمان پر اڑتے ہوئے ڈریگن دیکھے ہیں تو اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں حقیقت سے قریب ایک ایسا ہی حیرت انگیز منظر لوگوں کی آنکھوں کے سامنے آگیا۔ شہر کی فضاؤں میں ’’ہاؤس آف دی ڈریگن‘‘ کا مشہور ڈریگن سائریکس (Syrax) پرواز کرتا دکھائی دیا، جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
2026 کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب سے قبل گلاسگو کے دریائے کلائیڈ، ایس ای سی آرماڈیلو اور او وی او ہائیڈرو کے اوپر آٹھ میٹر طویل دیو ہیکل ڈریگن نے فضائی چکر لگائے۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے مشہور فینٹسی سیریز کا منظر حقیقت میں تبدیل ہوگیا ہو۔
یہ فلائنگ ماڈل دراصل ’ایچ بی او‘ کی مقبول سیریز ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ میں رینیرا ٹارگرین کے ڈریگن سائریکس کی ہوبہو نقل ہے، جسے سیریز میں استعمال ہونے والے تھری ڈی اسکینز کی مدد سے انتہائی حقیقت پسندانہ انداز میں تیار کیا گیا۔
View this post on Instagramاس منفرد شاہکار کی تیاری میں 14 ماہرین نے مسلسل تین ماہ تک کام کیا اور تقریباً 3 ہزار گھنٹے صرف کیے۔ صرف 13 کلوگرام وزنی اس ڈریگن کو کاربن فائبر، ایلومینیم اور خصوصی فوم سے بنایا گیا، جبکہ اس کے پروں، سر اور دم سمیت 23 متحرک حصے اسے زندہ مخلوق جیسی حرکات کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ اس کی ٹانگوں میں نصب جدید پروپلشن سسٹم نے اسے حقیقی پرواز ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
منتظمین کے مطابق یہ دنیا کا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اڑنے والا ڈریگن ماڈل ہے، جسے خاص طور پر گلاسگو 2026 کامن ویلتھ گیمز کے استقبال اور کھیلوں، جدید ٹیکنالوجی اور فینٹسی کی دنیا کو ایک ساتھ پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔
https://www.facebook.com/stvnews/videos/syrax-the-dragon-of-rhaenyra-targaryen-played-by-emma-darcy-has-been-spotted-fly/28747469711519864/واضح رہے کہ 23 جولائی سے شروع ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کی تمام مقابلے برطانیہ اور آئرلینڈ میں ایچ بی او میکس پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے، جبکہ نشریاتی کوریج ٹی این ٹی اسپورٹس فراہم کرے گا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس بار شائقین کو جدید ٹیکنالوجی، خصوصی چینلز اور کھیلوں کے ماہرین کی بڑی ٹیم کے ساتھ ایک منفرد اور پہلے سے مختلف نشریاتی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔
https://www.facebook.com/stvnews/videos/did-you-see-a-dragon-flying-over-glasgowa-dragon-from-game-of-thrones-prequel-ho/2166414303916270/