Nawaiwaqt:
2026-07-24@08:39:38 GMT

انٹرنیٹ صارفین کے لئے بڑی خبر

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

انٹرنیٹ صارفین کے لئے بڑی خبر

ایمازون آئندہ سال پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروسز کا آغاز کریگا، پروجیکٹ کوئپر کے ذریعے پاکستانی صارفین تیزترین سروس تک رسائی حاصل کریں گے۔وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ اور ایمازون کے پروجیکٹ کوئپر کے وفد کے درمیان ملاقات   ہوئی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے مطابق اب جلد ہی پاکستان کے ڈیجیٹل منظر نامے میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔ایمازون نے لو ارتھ آربٹ(ایک ای او)  سیٹلائٹ اقدام کے تحت پروجیکٹ کوئپر شروع کیا ہے جو 2026 کے آخر تک پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ خدمات شروع کرنے جارہا ہے۔اربوں ڈالر کی عالمی سرمایہ کاری کے حامل اس پروجیکٹ کو دنیا بھر میں تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی کو بڑھانے کے لئے  ڈیزائن کیا گیا ہے کوئپر پروجیکٹ کے تحت خاص طور پر ایسے علاقوں میں انٹرنیٹ کی خدمات فراہم کی جائیں گی جو دور دراز واقع ہیں اور جہاں انٹرنیٹ تک رسائی مشکل ہے۔پاکستان میں ایمازون کی جانب سے دلچسپی دکھانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پروجیکٹ کوئپر کا پاکستان میں آنا ڈیجیٹل شمولیت کو آگے بڑھانے اور ہمارے کنیکٹیویٹی ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کی طرف ایک قدم ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری ڈیجیٹل نیشن پاکستان کی تعمیر کے حکومت کے وژن سے ہم آہنگ ہے جہاں ہر شہری کو جغرافیہ سے قطع نظر، تیز رفتار، سستی اور محفوظ انٹرنیٹ خدمات تک رسائی حاصل ہو۔3,236 سیٹلائٹس کی بڑی تعداد کے ساتھ پروجیکٹ کوئپر کا مقصد اعلی کارکردگی کا حامل براڈ بینڈ فراہم کرنا ہے، جو سستے ٹرمینلز کے ذریعے 400 ایم بی پی ایس تک کی رفتار فراہم کریگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پروجیکٹ کوئپر پاکستان میں پروجیکٹ کو تک رسائی

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع