کُرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، متعدد چوکیوں اور ٹینک تباہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
پاراچنار: خیبر پختونخوا کے سرحدی ضلع کُرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس پر پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی متعدد پوسٹیں اور ایک ٹینک تباہ کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان سرحدی علاقے سے کی جانے والی اس جارحیت پر پاک فوج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان کی کئی چوکیوں کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ بعض مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی فائرنگ سے دشمن کے مورچوں میں بھگدڑ مچ گئی، جس کے بعد افغان طالبان کے جنگجو اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق طالبان کا ایک ٹینک بھی تباہ ہوگیا جبکہ کئی عسکریت پسند اپنی لاشیں وہیں چھوڑ گئے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کرم سیکٹر میں تازہ جھڑپ کے دوران دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا، اور ایک اور ٹینک پوزیشن مکمل طور پر تباہ کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج نے علاقے میں الرٹ بڑھا دیا ہے، جبکہ سرحد پار سے کسی بھی ممکنہ دوبارہ اشتعال انگیزی کی صورت میں بھرپور ردعمل دینے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔
ادھر دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں میں حالیہ اضافہ پاکستان کے لیے تشویشناک ہے، تاہم پاک فوج نے ایک بار پھر یہ واضح کر دیا ہے کہ ملک کی سالمیت اور سرحدی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: افغان طالبان پاک فوج نے کے مطابق
پڑھیں:
پاک افغان کشیدگی: پاک فوج نے طالبان کی شمشاد پوسٹ تباہ کردی، ویڈیو جاری
افغانستان کی جانب سے پاکستان کی حدود میں فائرنگ کے بعد پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، اور فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کے ہلاک ہونے کی اطلاعاعت ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف شدید کارروائیاں جاری ہیں۔
ایک گھنٹے کے دوران چوتھی ٹینک پوزیشن شمشاد پوسٹ تباہ کردی گئی، فتنہ الخوارج اور طالبان کے کارندے شدید گھبراہٹ میں پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
کرم سیکٹر اپڈیٹ / تازہ ترین
پاک فوج کی طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف شدید کاروائیاں جاری سیکیورٹی ذرائع
ایک گھنٹے کے دوران چوتھی ٹینک پوزیشن شمشاد پوسٹ تباہ کر دی گئی ، سیکیورٹی ذرائع
فتنہ الخوارج اور طالبان کے کارندے شدید گھبراہٹ میں پوسٹیں چھوڑ کر فرار سیکیورٹی ذرائع… pic.twitter.com/E6KFqyREoR
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 14, 2025
ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی اس اہم کارروائی میں فتنہ الخوارج کے ایک اہم کمانڈر کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ افغان طالبان نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں میں پاکستان کی حدود میں بلااشتعال فائرنگ کی ہے، جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک افغان کشیدگی پاکستان افغانستان جنگ سیکیورٹی ذرائع شمشاد پوسٹ تباہ وی نیوز