data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان  پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل کی دیواروں نے عمران خان کو ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے، وہ اپنے دورِ حکومت میں ایک ہی وقت میں جلاد اور فرعون کا کردار ادا کر رہے تھے۔

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس مذہبی جماعت کو عمران خان ماضی میں دہشت گرد اور شدت پسند قرار دیتے تھے، آج اسی کے لیے اپنے کارکنوں کو احتجاج پر اکسا رہے ہیں، نہیوٹرن لینے اور بار بار موقف بدلنے پر بھی عمران خان کو شرم محسوس نہیں ہوتی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان کی فائنل کال کو پاکستان مسترد کر چکا ہے، اب وہ کس منہ سے عوام کو احتجاج کی کال دے رہے ہیں؟ پاکستانی عوام یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ کیا عمران خان اور مذہبی جماعت کا ایجنڈا انتشار پھیلانا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا اس وقت بیڈ گورننس، کرپشن اور دہشت گردی کا مرکز بن چکا ہے، جہاں امن کے بجائے سیاسی چالوں اور حکومتوں کی تبدیلی پر توجہ دی جا رہی ہے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی پالیسی عوامی خدمت نہیں بلکہ انتشار پھیلانا ہے، یہ جماعت سیاسی استحکام کے بجائے افرا تفری پیدا کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔a

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاک فوج ہماری،عمران خان کی میرٹ پر رہائی بنتی ہے، اسد قیصر

ہم چاہتے ہیں آئین میں جس کا جو کردار ہے وہ وہاں تک رہے، این ایف سی میں جو شیٔر ہے وہ دیا جائے
افغان جنگ سے صوبے کی معیشت کو نقصان پہنچا،اپوزیشن اتحاد کے رہنمائو ں کے ہمراہ پریس کانفرنس

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاک فوج ہماری فوج ہے،ہم چاہتے ہیں آئین میں جس کا جو کردار ہے وہ وہاں تک رہے ، خیبر پختونخوا کا این ایف سی میں جو شیٔر ہے وہ دیا جائے، سرتاج عزیز کمیٹی نے جو 1000 ارب روپے دینے کا کہا وہ دئیے جائیں، این ایف سی میں تمام صوبوں نے فاٹا انضمام پر حصہ دینے کا کہاکہ خیبر پختونخوا میں جب فاٹا ضم ہوا تو خیبر پختونخوا کا شئیر 19 فیصد ہوگیا، گیس کی رائلٹی سمیت صوبے کے وسائل کو روکا گیا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد کے رہنمائو ں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ افغان جنگ کی وجہ سے خیبر پختونخوا کی معیشت کو نقصان پہنچا، ہمارے کلچر اور روایات کو نقصان پہنچا، ہماری سرمایہ کاری کی شرح اور صنعتیں جنگ کی وجہ سے ختم ہوئیں وار ان ٹیرر کے بعد خودکش دھماکے اور ڈورن حملے ہوئے، ماضی میں دیکھا بھتے کی کالز آتی تھیں تو کون سرمایہ کاری کرتا ہے؟۔اسد قیصر نے کہا کہ ہم سے بہتر کوئی پاکستانی نہیں، پاکستان ہماری جان ہے، ہم چاہتے ہیں ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی ہو، تمام ادارے مضبوط ہوں، تمام ادارے آئین کے دائرے میں کردار ادا کریں پاک فوج ہماری فوج ہے، یہ ہمارے ہی بچے ہیں، ہم چاہتے ہیں آئین میں جس کا جو کردار ہے وہ وہاں تک رہے۔ اسد قیصر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پوری دنیا کے ساتھ تجارت کے مواقع ہونا چاہئیں، امن کی جہاں بھی ضرورت ہو پاکستان کردار ادا کرے، پاکستان کسی تنازع میں اپنا کردار ادا نہ کرے۔اس موقع پر سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ چار ماہ کی رپورٹ آئی ہے کہ ایکسپورٹ نیچے گر گئی ہے، تجارتی خسارہ 37 فیصد بڑھ گیا ہے، ہم کہتے ہی تھے کہ کوئی سرمایہ کاری نہیں کرے گا، یہاں کا ٹیکس اسٹرکچر صحیح نہیں ان کا کہنا تھا کہ جنرل سرفراز نے کہا کہ اتنے ٹیکس میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرے گا گورننس کا سسٹم اتنا خراب ہے کہ کوئی سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاک فوج ہماری،عمران خان کی میرٹ پر رہائی بنتی ہے، اسد قیصر
  • لاہور: سول جج سید جہانزیب بخاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
  • چاہتے ہیں سب اپنے اپنے آئینی کردار تک محدود رہیں: اسد قیصر
  • خاندانی منصوبہ بندی‘ پنجاب میں 60 ہزار کمیونٹی افسر بھرتی کریں گے: عظمیٰ بخاری
  • کسی سے بات کراتے ہیں نہ ملاقات‘ ذہنی ٹارچر کررہے ہیں‘ ان سب کا ذمے دار ایک شخص ہے‘عمران خان
  • عمران خان کی صحت الحمدللہ ٹھیک ہے ،بہن کی ملاقات کے بعد گفتگو ،بانی پر ذہنی ٹارچر کا الزام
  • ذہنی ٹارچر کا الزام، بہن عظمیٰ خانم کی 29 روز بعد عمران خان سے ملاقات
  • انٹرنیشنل میڈیا کی توجہ نے عمران خان کی بہن کی ملاقات ممکن بنائی، زلفی بخاری
  • بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے: عظمیٰ خان
  • عمران خان سے ملاقات کی اجازت، ڈاکٹر عظمیٰ خانم اڈیالہ جیل روانہ